راجن پور(صبح پا کستان )درخت انسان کی بقاء کے لئے ضروری ہیں۔اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہیں ۔درخت اور انسان کا چولی دامن کا ساتھ ہے ۔صحت مند زندگی کے لئے درخت کا ہونا ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد نے فخر جہاں پارک راجن پور میں آم کا پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر اے سی راجن پور شاہد محبوب ،کمانڈنٹ بی ایم پی عمران منیر،چیئر مین میونسپل کمیٹی راجن پورکنور کمال اختر ،ڈی او جنگلات اعجاز تبسم ،ایس ڈی او محمد آصف خان،غلام شبیر ،پرنسپل پروفیسر نذیر سکھانی،پرنسپل نوید قمر ،میونسپل کمیٹی راجن پور کے ارکان جمیل اجمیری،حافظ بلال ،انور بھٹی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنرنے کہا ہے کہ پودا لگانا سنت نبوی ﷺ ہے اور ان کی حفاظت کرنا بھی ضروری ہے۔اس موقع پر ڈی او جنگلات نے بتایا کہ اس سال شجر کاری مہم کے دوران ضلع بھر میں چار لاکھ پندرہ ہزار پودے لگائے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ گرین پاکستان کے تحت کوٹ مٹھن میں چار ہزار پودے لگائے گئے ہیں۔آئندہ پروگرام کوٹلہ عیسن اور رکھ ڈائمن میں ہو گا۔