راجن پور( صبح پاکستان )ہم سب متحد ہو کر اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنا دیں گے۔ امن کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑرہی ہے۔ عوام کی جان و مال کے تحفظ میں سیکورٹی اداروں اور ایجنسیوں کا کردار مثالی ہے ۔امن حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ضلع راجن پور میں مذہبی ہم آہنگی اور امن کے لئے علماء کرام احسن کردار ادا کر رہے ہیں ۔رواداری اور برداشت وقت کی اہم ضرورت ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد ،چیئرمین ضلع کونسل عبدالعزیز خان دریشک اور ڈی پی او عرفان اللہ نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر اے ڈی سی جی ،ڈی ایس پیز، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ،میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمین،صدر بار ،مشتاق رضوی،قاری محمود قاسمی ،قاضی جمیل احمد ،احسن شمسی،عبد الصمد درخواستی،جلیل احمد صدیقی،قاری خورشید احمد ،جمیل خان بزدار،مولانا یاسین راہی،شیخ ولی محمد ساجد، علاؤ الدین مزاری ،عبد الرشید ساجد ،شمشیر حیدر اور دیگر نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ضلعی امن کے لئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کا یقین دلایا اور ضلع میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے میں ضلعی انتظامیہ کے کردار کو سراہا۔اجلاس میں لاہور اور دیگر مقامات پر دہشت گردی کی مذمت کی گئی اور شہداء کے لئے خصوصاً سابق ڈی پی او زاہد محمود گوندل کے ایصال ثواب کے لئے دعا کرائی گئی۔