راجن پور( صبح پا کستان )ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر اشفاق احمدچوہدری کی زیرصدارت منعقد ہوا۔جس میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیاکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت پبلک ہیلتھ کی 13سکیموں پر کام جاری ہے جن کی لاگت 1063ملین روپے ہے ،ضلع کونسل کی چار سکیمیں ہیں جن کی لاگت 80ملین روپے ہے ،لوکل گورنمنٹ کی 17سکیمیں جن کی لاگت 147ملین روپے جبکہ سکول ایجوکیشن کی 203سکیمیں ہیں جن کی لاگت 402ملین روپے ہے اور ان پر کام جاری ہے ۔اجلاس میں چیئرمین ضلع کونسل عبدالعزیز خان دریشک اور ایم پی اے عاطف حسین خان مزاری بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں ایکسین رودکوہی نے بتایا کہ قطب ڈرین کی توسیع اور بحالی پر کام جاری ہے جس پر 1100ملین روپے خرچ ہو رہے ہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جاری ترقیاتی کاموں میں میٹیریل کی کوالٹی کا خاص خیال رکھا جائے اور کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے۔اجلاس میں اے ڈی سی جی وفنانس اینڈ پلانگ محمد افضل ناصر،چیئرمین ایم سی کوٹ مٹھن حمزہ کمال،ایم این اے و ایم پی اے کے نمائندگان،سی ای او تعلیم ثناء اللہ سہرانی،سی ای او صحت ڈاکٹر صدیق احمد،ایکسین ہائی وے،ایکسین پبلک ہیلتھ،ایکسین رودکوہی کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ محمد عدیل بھی موجود تھے۔