راجن پور( صبح پا کستان )ہسپتالوں میں ادویات کی کمی نہیں ہونی چاہئے ،تمام ڈاکٹرز اپنی ڈیوٹی احسن طریقہ سے سرانجام دیں ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد نے آر ایچ سی فاضل پور کے معائنہ کے دوران کہی۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر فیاض کریم لغاری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈی سی نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود مریضوں سے خیریت بھی دریافت کی۔