راجن پور(صبح پا کستان )ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد راجن پور کی زیر صدارت محکمہ صحت کا ماہانہ کارکردگی جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی ایم او راشد نعمت ،سی ای او صحت ڈاکٹر صدیق خان،ڈی ایچ اوز ،ایم ایس راجن پور ،جام پور ،روجھان،سینئر میڈیکل آفیسرز آرایچ سیز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنرنے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوام کو صحت میں ریلیف دینا چاہتی ہے اور بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ضلع کی تمام ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی ٹھیک ہونی چاہئے اور عوام کو فری طبی سہولیات ملنی چاہئیں ۔ڈاکٹر اور عملہ کی حاضری کو سو فیصد یقینی بنایا جائے۔کسی قسم کی کمی اور کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پر آر ایچ سی بنگلہ اچھا کے ایس ایم او کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کا ماحول بہتر بنایا جائے اور اپنی کارکردگی کو ٹھیک کریں۔