راجن پور( صبح پا کستان )پیدائش اور وفات کی رجسٹریشن کرانا ہر شہری کا فرض ہے۔ یہ فرض میونسپل کمیٹی احسن طریقہ سے سرانجام دے گی۔اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی کے دفتر میں خصوصی ڈسک قائم کر دی گئی ہے ۔ضلعی حکومت کے دور میں یہ رجسٹریشن یونین کونسل کی سطح پر کی جاتی تھی۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین میونسپل کمیٹی کنور کمال اختر نے برتھ رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر وائس چیئرمین چوہدری نعیم ثاقب،چیئرمین مصالحتی میونسپل کمیٹی قاری محمود الحسن اور کونسلز میونسپل کمیٹی نے بھی سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے ۔کنور کمال اختر نے کہا کہ ہمارا عملہ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے ہمہ وقت موجود ہے۔