راجن پور( صبح پا کستان )پودا لگانا سنت نبوی ﷺ ہے ،اس سے نہ صرف انسان بلکہ جانوراور پرندے بھی فائدہ حاصل کرتے ہیں۔ایک تن آور درخت36ننھے بچوں کو اکسیجن فراہم کرتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد نے ریسکیو 1122کی شجر کاری مہم 2017ء کے سلسلے میں ایمر جنسی آفیسر رانا محمد یامین کے ہمراہ ڈی سی کمپلیکس کے لان میں پھل دار پودا لگاتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع راجن پور کو سر سبز اور خوبصورت بنانے کا عزم کر رکھا ہے ۔تمام محکموں کے سربراہان اپنے اپنے دفاتر میں زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر خوبصورتی میں اضافہ کریں۔اس موقع پر ایمر جنسی آفیسر رانا محمد یامین نے کہا ہے کہ ریسکیو1122پورے پنجاب کی طرح راجن پور میں بھی شجر کاری مہم کر رہی ہے ۔جس کا باقاعدہ افتتاح ڈی سی نے اپنے ہاتھوں سے پودا لگا کر دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122کو مختلف قسم کے 300سو پودوں کا ہدف دیا گیا ہے ۔جو انشاء اللہ پورا کیا جائے گا۔