راجن پور( صبح پا کستان ) ریسکیو 1122 ،راجن پور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرنے دورانِ گفتگو بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے ہسپتال سے ہسپتال میں مریضوں کو مفت ٹرانسفر کرنے کا احسن اقدام کیا ہے۔ مریض ہماری سب سے پہلی ترجیح ہیں۔ اس سلسلے میں تمام ایمرجنسی مریضوں کو ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال میں مفت شفٹ کیا جائے گا۔جس کی ترتیب اس طرح سے ہے کہ چھوٹے پیمانے پر سہولیات سے آراستہ ہسپتال جیساکہ (BHU, RHC ) سے زیادہ سہولیات سے آراستہ ہسپتال (THQ, DHQ) میں شفٹ کیا جائے گا۔وہاں سے ابتدائی علاج کے بعد اگر مریض کو مزید علاج کی ضرورت پڑنے پر ڈیرہ غازی خان (Teriary Care Centre/ Trauma Care Centre) شفٹ کر دیا جائے گا۔ اور اگر وہاں سے ڈاکٹرز مریض کو ملتان کے لئے ریفر کرتے ہیں تو ہماری PTS کی ایمبولیینس ہی مریض کو فوری اور مفت ٹرانسفر کی سہولت فراہم کر ے گی۔ مزید برآں ڈاکٹر محمد اسلم ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے بتایا کہ پیشنٹ ٹرانسفر سروس پروجیکٹ کے زیرِ استعمال ایمبو لینس کا ریسپانس ٹائم 30 منٹ ہو گا ۔جب کہ عام طور پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کا ریسپانس ٹائم صرف 07 منٹ ہے۔ایمرجنسی آفیسر رانا محمد یامین نے بتایا کہ ضلع راجن پور میں اس وقت 24 ایمبولینسیں ہر وقت مریضوں کی خدمت کے لئے تیار ہیں اور ہمارے تمام ریسکیورزکسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہمہ وقت تیار ہیں۔ اور مریض ہماری سب سے پہلی ترجیح ہیں۔