راجن پور (مانیٹرننگ ڈیسک)راجن پورمیں پولیس نے آپریشن کے دوران7مغوی اہلکاروں کو بازیاب کرا لیا،نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق مغوی پولیس اہلکاروں کی بازیابی کیلئے آپریشن رات گئے کیا گیا جس میں پولیس اور ڈاکوﺅں کے درمیان کئی گھنٹے فائرنگ جاری رہی جس کے نتیجے میں 7 مغوی اہلکاروں کو بازیاب کرا لیا گیا جبکہ ڈاکوتاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرارہونے میں کامیاب ہو گئے،ڈی پی او راجن پور کاکہنا ہے کہ مغوی اہلکاروں کو کامیاب آپریشن کے بعد بازیاب کرایا گیا اور آپریشن میں راجن پور،رحیم یار خان، مظفرگڑھ اور ڈی جی خان پولیس نے حصہ لیا۔جبکہ نجی ٹی وی 92 نیوز کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کی بازیابی ڈاکوﺅں کے ساتھیوں کی رہائی اور شرائط ماننے کا نتیجہ ہے ،اہلکاروں کی بازیابی کیلئے پٹ ڈکیت گینگ کے سرغنہ کے 2 بیٹوں کی رہاکیا گیا ہے اور اہلکاروں کی رہائی میں مقامی بااثر افراد نے کردار ادا کیا ۔
واضح رہے کہ ڈاکوو¿ں نے گزشتہ صبح کچہ مورسے7پولیس اہلکاروں کواغواکرلیاتھا،مغوی اہلکار اپنی ڈیوٹی کرنے کے بعد واپس جا رہے تھے۔
source..
http://dailypakistan.com.pk