راجن پور( صبح پا کستان )محکمہ صحت کی سترہ ایمبو لینسز ریسکیو 1122کے حوالے کر دی گئی ہیں۔یہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا احسن اقدام ہے جو ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال تک مریضو ں کی حفاظت اور بلا معاوضہ منتقلی کا موثر نظام بنا دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد نے ریسکیو 1122کے اسٹیشن کا دورہ کے دوران کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے عملی مظاہرہ بھی دیکھا اور کہا کہ یہ ادارہ انسانیت کی خدمت میں دن رات کام کرتا ہے ،ان کی خدمت اور جذبہ قابل تعریف ہے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر محمد اسلم اور ایمر جنسی آفیسر رانا محمد یامین نے آنے والے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور ریسکیو 1122کے دستوں نے سلامی پیش کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر محمد اسلم نے بتایا کہ راجن پور میں ریسکیو کا آغاز 2009ء سے ہوا ،اور سال 2016ء میں 13038کالیں موصول ہوئیں جن میں 828ایمر جنسی کالز ریسیو کی گئیں ۔جبکہ1831رانگ کالز موصول ہوئیں۔175روڈ حادثات میں طبی امداد فراہم کی گئی ۔462مریضوں کو ابتدائی طبی امداد دی گئی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسرنے اپنے مسائل کے بارے میں بھی آگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ایمر جنسی آفیسر رانا محمد یامین نے بتایا کہ ریسکیو1122ضلع بھر کے سکولز اور کالجز کے علاوہ دیگر اداروں میں بھی جدید ابتدائی طبی امداد کی تربیت دے چکی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اب ریسکیو 1122کے پاس ٹوٹل24ایمولینسز موجود ہیں ۔ایم ایس راجن پور ڈاکٹر عبدالرحمان قریشی نے بتایا کہ ہسپتال اور ریسکیو 1122کے ساتھ کوارڈینیشن کو مزید کامیاب کرنے کے لئے ہمارا پیرا میڈیکل سٹاف اور ڈاکٹرز الرٹ ہیں اور یہ انشاء اللہ عوامی خدمت کا جذبہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے عوام دوست پروگرام کو کامیاب بنائیں گے۔