لیہ (ویب ڈیسک) محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے ایم فل ، پی ایچ ڈی کے اضافی نمبرز ختم کر دیئے ، ہائر ایجوکیشن کی بجائے ماسٹر ڈگری امیدواروں کو ترجیح ملے گی۔
نجی ٹی وی رپورٹ کے مطا بق محکمہ سکول ایجوکیشن نے تعلیمی پالیسی دو ہزار سولہ اور سترہ جاری کر دی ، نئی پالیسی میں محکمہ تعلیم نے ایم فل اور پی ایچ ڈی کے حامل امیدواروں کو اضافی نمبرز دینے سے انکار کر دیا۔
اس سے پہلے اساتذہ کی بھرتی کیلئے امیدواروں کو ایم فل اور پی ایچ ڈی ہونے پر اضافی طور پر پانچ ، پانچ نمبرز ملتے تھے لیکن تعلیمی پالیسی دو ہزار سولہ جاری ہونے کے بعد ایم فل ، پی ایچ ڈی امیدواروں کو اضافی نمبرز نہیں ملیں گے۔
ماسٹر ڈگری امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی ، محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ ایم فل ، پی ایچ ڈی امیدوار نوکریاں حاصل کرنے کے بعد نوکریاں چھوڑ دیتے ہیں ، اس لئے رواں سال ماسٹر ڈگری امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔