لاہور( مانیٹرننگ ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت کسان پیکج کے حوالے سے اجلاس، بنکوں سے بلاسود قرضوں کے حصول کیلئے عائد فیس ختم کرنے کا فیصلہ، کہتے ہیں کہ بلاسود قرضوں کی فراہمی سے 6 لاکھ چھوٹے کاشتکار مستفید ہوں گے۔
ماڈل ٹاون میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں بلا سود قرضوں کی فراہمی کے پروگرام میں پارٹنر بنکوں کی ٹائم لائن کے اندر مقررہ اہداف کے حصول کی یادہانی کرائی گئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ اس پروگرام سے بے زمین کاشتکار بھی مستفید ہوں گے اور ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے کاشتکاروں کے قرضوں کے حصول کے طریقہ کار کو آسان بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ماضی میں بنکوں سے اربوں روپے کے قرضے سیاسی بنیادوں پر معاف کرائے گئے۔
شہباز شریف نے کہاکہ جائزہ لینے کے لئے صوبائی وزیر خزانہ پندرہ روز کے بعد جبکہ میں میں خود ہرماہ اجلاس کی صدارت کروں گا۔
انہوں نے کہاکہ پروگرام کے بارے میں چھوٹے کاشتکاروں کو بھرپور آگاہی دی جائے۔
source ..
http://city42.tv/punjab-government/2017/03/02/punjab-govt-decides-eliminate-bank-fee-obtain-interest-free-loans/