لاہور( مانیٹرننگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پنجاب میں مردم و خانہ شماری کا آغاز کر دیا، کہتے ہیں کہ بہتر مستقبل کی موثر منصوبہ بندی کیلئے مردم شماری قومی فریضہ ہے۔
سٹی42 ٹی وی کےمطابق وزیراعلیٰ پنجا ب میاں محمد شہباز شریف نے اپنی رہائش گاہ کے باہر 006 ش کی نمبر نگ کرکے پنجا ب میں مردم شماری کا آغاز کردیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مردم شماری قومی فریضہ ہے، 16 اضلاع میں مردم و خانہ شماری شروع ہوگی، متعلقہ اداروں کے ساتھ ملک کر بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔
اُنہوں نے عوام سے اپیل کی کہ عوام عملے سے بھر پور تعاون کریں اور درست اور مستند معلومات دیں۔
source..
http://city42.tv/punjab-government/2017/03/15/shahbaz-sharif-starts-census-punjab/