سیکرٹری فارسٹ و فشریز پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ جہانزیب خان نے سرکٹ ہاؤس لیہ میں پودا لگا کرشجر کاری مہم کا افتتاح کیا
لیہ(صبح پا کستان )سیکرٹری فارسٹ و فشریز پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ جہانزیب خان نے سرکٹ ہاؤس لیہ میں پودا لگا کرشجر کاری مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر چیف کنزرویٹو ضیاء اللہ عظمت نے بھی پودا لگایاپودا لگانے کی تقریب کے بعد چیف کنزرویٹو ضیا ء اللہ عظمت نے ذرائع ابلاغ کے نمائندں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگلات قومی اثاثہ ہیں جس کی حفاظت اجتماعی ذمہ داری ہے کہ محکمہ کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چایئے،کیونکہ جنگلات صوبہ پنجاب کے تین فیصد رقبہ پر پھیلا ہو ا ہے جبکہ یہ پچیس فیصد رقبہ پر ہونا چاہیئے تھا انہوں نے کہا کہ ایک درخت کی آبیاری بچے کی مانند ہوتی ہے جو برسوں کی محنت کے بعد تیار ہوتا ہے لہذا ٹمبر مافیاخواہ ان کا تعلق کسی بھی طبقہ سے ہو گا کے خلاف حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع انتظامیہ،محکمہ
جنگلاتکے ہمراہ مشترکہ آپریشن کر کے درخت چوروں کو کیفر کردار پنچانے میں کر دار ادا کر رہی ہے جس کے تحت صوبہ بھر میں سینکڑوں درخت چوروں کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی چوری شدہ لکڑی برآمد کر لی ہے اور لیہ میں بھی متعدد افراد کو جو لکڑ چوروں کے بین الاضلاعی گینگ کا حصہ تھے کو گرفتار کیا گیا ہے انہون نے مزید کہا کہ ارباب اختیار کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ سچ کو سچ اور جھوٹ کو جھوٹ کے طور پر الگ کریں اس موقع پر ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسرلیہ چوہدری اعجاز تبسم،ڈویژنل فارسٹ آفیسر لیہ میاں جاوید سمیت دیگر بھی موجود تھے،قبل ازیں سیکرٹری جنگلات نے فتح پور فارسٹ پارک اور شجر کاری کے ارتھ ورک کا معائنہ کیا
رپورٹ ۔ عبد الرحمن فریدی پریس رپورٹر لیہ