لاہور(مانیٹرننگ ڈیسک )پنجاب کے سرکاری محکموں میں ترقیاتی بجٹ کافقدان،رواں سال میں 14ارب کے منصوبے بجٹ جاری نہ ہونے پرشروع نہ ہوسکے
نجی ٹی وی 42 نیوز کے مطابق ترقیاتی فنڈز نہ ہونے سے جو منصوبے شروع نہ ہوسکے ان میں تعلیم ، صحت صاف پانی سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں تعلیم کے منصوبوں کے لئے3 ارب 50 کروڑ روپے کا بجٹ جاری نہ ہو سکا جبکہ صحت کے منصوبوں کے لیے 60 کروڑ روپے کے بجٹ جاری نہ ہو سکا۔
جو منصوبے شروع نہ ہوسکے ان میں صاف پانی اور سیوریج کے منصوبے بھی شامل ہیں جو 3 ارب 38 کروڑ روپے کے بجٹ کا انتظار کرتے رہے دوسری طرف ہاوسنگ اور پبلک ہیلتھ اینڈ انجئینرنگ کے محکمے کو بھی 2 ارب 97 کروڑ کا بجٹ جاری نہ ہو سکا۔
لوکل گورنمنٹ کے منصوبوں کے لیے 85 کروڑ 50 لاکھ روپے کا بجٹ جبکہ محکمہ انڈسٹری کے منصوبوں کو 2 ارب 13 کروڑ روپے کا بجٹ نہ مل سکا محکمہ لائیو اسٹاک کے منصوبوں کے لئے 31 کروڑ 80 لاکھ روپے کا بجٹ تاخیر کا شکار ہے ٹرانسپورٹ کے منصوبوں پر 83 کروڑ روپے کا بجٹ جاری نہ ہو سکا۔