پاکستان عوامی تحریک کی درخواست پر ڈی سی او نے مولانا خادم رضوی کے لیہ آمد پر پا بندی عا ئد کردی
چوک اعظم (صبح پا کستان )پاک فوج کے خلاف تقاریر کرنے والے مولانا خادم رضوی کی ختم نبوت پروگرام میں شرکت پر پاکستان عوامی تحریک کے تحصیل صدر کی جانب سے درخواست پر ڈی سی او لیہ نے پابندی عائد کر دی ڈی سی او لیہ رانا گلزار کے فیصلہ سے ملک بھر میں پاک فوج کے خلا ف شازشیں کرنے والے عناصر کی حوصلہ شکنی ہو گئی شاہد محمود آرائیں رہنماء پاکستان عوامی تحریک تفصیل کے مطابق چوک اعظم میں آج ختم نبوت کانفرنس منعقد ہو رہی ہے جس میں ملک بھرسے نامور علماء کرام شرکت کر رہے ہیں مولانا خادم رضوی نے بھی خطاب کرنا تھا مگرپاکستان عوامی تحریک کے تحصیہل صدرکی درخواست پر ڈی سی او لیہ رانا گلزار نے مولانا خادم رضوی کی ضلع لیہ ڈاخلے اور کانفرنس میں خطاب پر پابندی لگادی ہے ڈی سی او لیہ کی پابندی پر رہنماء پاکستان عوامی تحریک محمد شاہد آرائیں نے جوکہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں چوک اعظم میں مدینۃالمنورہ سے ذرائع ابلاغ کے ساتھ رابطہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی او لیہ رانا گلزار کے فیصلہ سے ملک بھر میں پاک فوج کے خلاف شازشیں کرنے والے عناصر کی حوصلہ شکنی ہو گئی ۔
رپورٹ ۔ عمر شا کر پریس رپورٹر