ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان).کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن محمدیثرب نے کہا ہے کہ باعزت ریٹائرمنٹ اور الوداعی تقریب سرکاری ملازم کیلئے اعزاز سے کم نہیں . سرکاری افسران عوام کی خدمت اور حصول رزق حلال کوشعار بنائیں . فرائض منصبی محنت اور دیانتداری سے انجام دیئے جائیں . ماتحت سٹاف سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے . ریٹائرمنٹ کے بعد اچھے الفاظ سے یاد کیاجانا سرکاری ملازم کیلئے اثاثہ ہے . انہوں نے ان خیالات کااظہار کمشنر آفس میں تعینات گریڈ 17کے پی ایس ٹو کمشنر ملک گلزار احمد کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. انہوں نے کہاکہ ملک گلزار احمد نے حکومت اور افسران کی طرف سے دیئے گئے اہداف کوبروقت مکمل کیا اور 24گھنٹے ضرورت پڑنے پر اپنی خدمات پیش کیں . اس موقع پر ریٹائرڈ ہونے والے ملک گلزار احمد نے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ کمشنر محمد یثرب سمیت تمام افسران اور سٹاف کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اہداف کی تکمیل کیلئے رہنمائی اور تعاون کیا . اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اظفر ضیاء، ایڈیشنل کمشنر ریونیو رانا شوکت علی ، اسسٹنٹ کمشنر جنرل محمد اسد ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سیف الرحمن ، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اظہر حسین چانڈیہ ، سپرنٹنڈنٹس ملک غلام رسول ، صدیق الرحمن لودھی ، فیض بٹھوانی ، ڈی بی اے شہزاد قدیر ، پی اے ٹو کمشنر مظہر شیرانی ، محمد اسلم قیصرانی ، ڈویژنل ناظر فاروق بانی ، جویریہ او ردیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ملک گلزار احمدکی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا. تقریب میں منیجنگ ڈائریکٹر کیٹل مارکیٹ ڈاکٹر فقیر حسین، ڈسٹرکٹ جنرل منیجر این سی ایچ ای ڈی محمد یونس کھتران ، محمد ایاز ، بلال شاہ سمیت کمشنر آفس کے دیگر ملازمین شریک تھے . اس موقع پر کمشنر محمد یثرب سمیت دیگر افسران نے ریٹائرڈ ہونے والے ملک گلزار احمد کو گلدستے اور تحائف پیش کیے .