لیہ (صبح پا کستان ) معروف شاعر اور ماہر تعلیم پرو فیسر شفقت بزدار اپنی مدت ملازمت پوری ہو نے پر ریٹائرڈ ہو گئے ۔ ان کی ریٹاءر منٹ پر ان کے اعزاز میں گورٹمنٹ کالج میں الوداعی تقریب منعقد کی گءی ۔ تقریب کی صدارت پرو فیسر مہر اختر وہاب پرنسپل کالج ہذا نے کی جب کہ پرو فیسر حمید الفت ملغا نی ، پرو فیسر افتخار بیگ ،پرو فیسر ریاض راہی ، محمد سبحان اور جرات عباس شاندار الفاظ میں پر فیسر شفقت بزدار کی تعلیمی خد مات کو سرا ہا ۔ صدر تقریب پرو فیسر مہر اختر وہاب نے اپنے خطاب میں کہا کہ کالج اور وسیب میں فرو غ ادب و ثقافت کے لئے پرو فیسر شفقت بزدار کی خدمات گراں قدر ہیں ۔
پرو فیسر شفقت بزدار نے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب پر کالج انتظا میہ ، اساتذہ اور طلبا کا شکریہ ادا کیا