لیہ(صبح پا کستان) شہر میں معیاری میو نسپل سروسز کی فراہمی کے لئے سات نکا تی ایجنڈا تیار ۔ عمل درآمد کو یقینی بنا نے کے لئے متعلقہ حکا م اپنی اپنی خدما ت بہتر طو رپر سرانجا م دیں ۔ یہ با ت چیئر مین میو نسپل کمیٹی لیہ حافظ محمد جمیل نے صحت و صفائی کے امور کو مزید بہتر بنا نے کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہی ۔ اجلاس میں میو نسپل آفیسر سروسز انفراسٹیکچر و پلا ننگ اعجاز احمد ملغانی ، ایم او فنانس ملک غلام رسول ، انچار ج ریگو لیشن حاجی عبد المجید ، ریکوری نعیم اللہ خان ، ملک محمد حسین ، سییٹشن انچارج اسداقبال حا مد و انچارج جنرل برانچ مہر نوید گل نے شرکت کی ۔ اجلاس میں صحت و صفائی کے لئے سات نکا تی ایجنڈا جس میں صحت وصفائی و روشنی کے انتظا ما ت کو ہنگامی طور پر بہتر بنا نے ، ٹیکس و فیس کی وصولی کے لئے بہتر لائحہ عمل کے ذریعے سو فیصد وصولی ، دفتر ی اوقات کا ر کی پا بندی، آوارہ کتو ں کی تلفی ،ناجائز تجاوزات کے خلاف مہم کا آغاز ، غیر قانو نی مشتہری بورڈ ہٹا ئے جا نے اور غیر قانو نی تعمیرات کے خلاف کا روائی عمل میں لا نے ایسے نکا ت کا اجراء عمل میں لا یا گیا۔ چیئر مین نے ان نکا ت پر عمل درآمد کو یقینی بنا نے کے لئے ضروری اقداما ت عمل میں لا نے کی ہد ایت کی ۔