پا سکو کوارڈینٹر کمرے میں بند ، چیئرمین کاشراب کے نشہ میں دھت ہوکر زبردستی چہتوں کوباردانہ دلوانے کی کوشش
دھوری اڈہ (صبح پا کستان ) پاسکو سنٹردھوری اڈہ پرمقامی چیئرمین کاشراب کے نشہ میں دھت ہوکر زبردستی چہتوں کوباردانہ دلوانے کی کوشش کوارڈینئٹرکوکمرے میں بند کر کے محبوس بنائے رکھا اور من پسند افراد کے ٹوکن کٹوائے گئے باردانہ نہ ملنے پر ایم ایم روڈ بلاک کر دی دو گھنٹے ٹریفک جام رہی مسافروں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ضلع لیہ بھر کے پاسکوسنٹر بند کر کے دھوری اڈہ پہنچ گئے گندم خریداری بند کسان پریشان تفصیلات کے مطابق
دھوری اڈہ پاسکوسنٹرکے کوارڈینئٹرعلی احمد نے بتایا کہ مقامی چیئرمین مہرنورمحبوب میلوانہ روزانہ ہمیں تنگ کرتا ہےزبردستی چہتوں کوباردانہ فراہم کرنے کیلئے دباوٗ ڈالتا ہے اور باردانہ لے جاتا ہے آج تقریباٗ چاربجے ہم سنٹر پر کام میں مصروف تھے کہ اچانک موصوف شراب کے نشہ میں دھت ہوکر پانچ چھ ساتھیوں کے ہمراہ آیا اور زبردستی ٹوکن کاٹنے کوکہا میں باہر نکل گیا کمپیوٹرآپریئٹرملک عامررضا کو کمرے میں بند کر کے زبردستی اس کا گریبان پکڑکردو ٹوکن کٹوائے موقع پاکر کمپیوٹر آپریئٹرعامر باہر بھاگ نکلا چیئرمین پیچھا کرتا ہوا اس کے پیچھے آگیا ادھر سے پراجیکٹ منیجرثناٗ اللہ اور سنٹر انچارج محمداسلم قریشی بھی آگئیان کی موجودگی میں غلیظ گالیا ں دیتا ریا جان سے مارنے کی دھمکیا ں بھی دیں اس موقع پرسنٹرانچارج محمداسلم اورپی ایم ثناٗاللہ نء کہا کہ یہ موصوف اس سے قبل پہلے کوارڈینٗترمحمدجاوید سے بدتمیزی کرچکا ہے اور ڈی سی اولیہ کی موجودگی میں معافی مانگی بعد میں اس کاتبادلہ کروادیا اب نئے کوارڈینئٹرکے دست وگریبان ہو گیا روزانہ یہاں آکر عملہ کوہراساں کرتا ہے اور من پسندافراد کوباردانہ فراہم کرنے کیلئے دباوء ڈالتا ہے آج ہماری موجودگی میں نشہ کی حالت میں آیا ہمراے سٹاف کوہراساں کیا اورزبردستی ٹوکن کٹوائے باردانہ نہ ملنے پر ساتھیوں کے ہمراہ ایم ایم روڈ بلاک کر کے اپنے کئے پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی ہم اب مزید برداشت نہیں کرینگے بہت ہو گیا واقوع کی اطلاع ڈی پی او لیہ ڈی آئی جی اور اسلام آباد دی مقامی پولیس کوآگاہ کیا دوگھنٹے روڈ بلاک رہی مگر مقامی پولیس نہ آئی ہمارے اہلکار غیرمحفوظ ہیں کوئی سیکورٹی نہیں مقامی چیئرمین کے رویہ کے خلاف ضلع لیہ بھر کے پاسکوسنٹر بند کرکے عملہ دھوری اڈہ پہنچ گیا اور ضلع لیہ بھر میں گندم خریداری بندکردی جس سے کسان پریشان ہیں جبکہ دوسری جانب مقامی چیئرمین مہرنورمحبوب میلوانہ نے پاسکوعملہ کے رویہ کے خلاف ایم ایم روڈ بلاک کردی جس سے ٹریفک دوگھنٹے تک جام رہی مسافروں کوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑا مہرنورمحبوب کا کہنا تھا کہ سنٹرانچارج آٹھ آٹھ دن ٹریکٹرٹرالیاں خالی نہیں کرتا ایک سوایک کلو کی بجائے ایک سوتین کلوبھرتی وصول کرتا ہے سوبوری گندم پرتین بوری گندم اضافی وصول کرتا ہے سنٹرانچارج انتہائی کرپٹ اور بداخلاق ہے کسانوں کودونوں ہاتھوں سے لوٹ رہاہے ہم ایسا ہرگز نہیں ہونے دینگے آج ہڑتال ختم کردی ہے سومواروالے دن پھر ہڑتال کرینگے
رپورٹ ۔ ممتاز خان مچھرانی پریس رپورٹر