لیہ (صبح پا کستان)بڑھتی آباد ی کے ملکی وسائل پر اثرات اور معاشرتی و معاشی وسائل پر قابوپانے کے لیے سماجی شعورکی بیداری عصر حاضر کا اہم تقاضا ہے جس کے حصول کے لیے ذرائع ابلا غ کے نمائندئے اپناموثر اور بھر پور کردار ادا کر کے چھوٹے کنبے کی آفادیت سے آگاہ کریں۔یہ بات ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسرمحمدرمضان تونسوی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی گروپ میٹنگ کے موقع پر کہی۔گروپ میٹنگ میں محمد رمضان تونسوی نے ڈسٹرکٹ اورتحصیل پاپولیشن ویلفیئر دفاتر،فیملی ہیلتھ کلینک ،میڈیکل سروسز یونٹ ،فیملی ویلفیئر سنٹرز ،سوشل موبلائزر ،کیمونٹی بیسڈفیملی پلاننگ ورکرز،فرنچائز ٹریننگ سروسز ،سرجری کیمپس کا قیام،پرائیویٹ کلینکس کے ذریعے آگاہی،ماں بچے کی بہتر صحت اور بہبود آبادی کے لیے کام کردہ سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے سروسز کی موثر فراہمی،آگاہی مہم کو مزید بہتربنانے اور گروپ میٹنگ سلسلہ تحصیل اورٹاون کی سطح تک منعقد کرنے کے بارے میں تجاویزدیں۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر نثاراحمد خان نے گروپ میٹنگ کی غرض و غایت اور بڑھتی ہوئی آبادی کے ملکی معیشت پر پڑنے والے اثرات اور بھر پور آگاہی کے لیے میڈیا نمائندگان کی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا۔اجلاس میں ڈپٹی پاپولیشن ویلفیئرآفیسر جاوید اشرف نے محکمہ کی آگاہی مہم کے لیے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو حکومتی محکمہ کی خدمات و فراہم کردہ سہولیات سے آگاہی کے لیے تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔گروپ میٹنگ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں و بہبود آبادی کے افسران نے شرکت کی۔