لیہ(صبح پا کستان)جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا ،مقدمات میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی یقینی بنائی جائے،تھانہ پر سائلین کوعزت نہ دینے اور کرپشن میں ملوث اہلکاروں سے کوئی رعائت نہ برتی جائے گی،پیشہ وارانہ ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے سرانجام دی جائیں،قابل ستائش کارکردگی کے حامل افسران کوانعامات سے نوازاجائے گا ۔ ڈی پی او لیہ کیپٹن (ر)محمدعلی ضیاء کی منعقدہ کرائم میٹنگ میں پولیس افسران کو ہدایات ۔ماہ اپریل تک درج ہونے والے کرائم کا جائزہ سرکل افسران کی بریفنگ ،ماہ رمضان کے حوالے سے ترتیب دیئے گئے سیکورٹی پلان کاجائزہ ۔تفصیلات کے مطابق دفترپولیس کے کانفرنس روم میں منعقدہ میٹنگ میں ضلع ھٰذا کے ڈی ایس پیز ،ایس ایچ اوز ،انچارج سیکورٹی،انچارج ٹریفک،انچارج ایلیٹ سمیت دفتری عملہ ودیگرافسران شریک ہوئے ڈی پی او نے دوران میٹنگ پولیس افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان ومال عزت وآبروکی حفاظت کویقینی بنانے کیلئے24گھنٹے خدمات سرانجام دیں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مؤثر مانیٹرنگ وگشت وپڑتال کے نظام کو مؤثر کیاجائے جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کویقینی بنایاجائے انھوں نے کہا کہ مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایاجائے اور مال مسروقہ کی برآمدگی کی جائے پیشہ وارانہ ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے سرانجام دیں قابل ستائش کارکردگی کے حامل افسران کو انعامات سے نوازاجائے گا انھوں نے تمام افسران کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ پر آنے والے سائلین سے اچھابرتاؤکیاجائے اور ہرشہری کو عزت دی جائے اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہ کیاجائے گا انھوں نے کہا کہ کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا کرپشن میں ملوث اہلکاران کیخلاف سخت سے سخت ایکشن لیاجائے گا جبکہ قبل ازیں دوران میٹنگ ماہ اپریل تک ہونے والے کرائم کا جائزہ لیاگیا اوردرج کئے گئے مقدمات کی تفتیش ،ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی جیسے امور زیربحث لائے گئے ڈی ایس پی صدر سرکل ،کروڑسرکل اور چوبارہ سرکل نے اپنے اپنے سرکل میں پہلے 4ماہ میں درج ہونے والے کل مقدمات بالترتیب246,297,396کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور ان مقدمات میں پولیس کی طرف سے کی گئی تفتیش وکاروائی کے متعلق آگاہ کیا بعدازاں میٹنگ میں ماہ رمضان المبارک کے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے ترتیب دیئے گئے پلان کاجائزہ لیا گیا انچارج سیکورٹی انسپکٹرمحمدطارق نے سیکورٹی پلان کے متعلق مفصل بریفنگ دی ڈی پی او نے پولیس افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترتیب دیئے گئے سیکورٹی پلان پر عمل درآمدکویقینی بنایاجائے ۔