لیہ(صبح پا کستان)تعلیم کے بغیرکوئی معاشرہ ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتا۔ظفرعالم ظفری۔پولیس ملازمان کے بچوں کو تعلیمی میدان میں بھرپور ریلیف فراہم کیاجائے گا۔محمدشفیق تھند،ایم او یو پولیس ملازمین کے بچوں کو بہترتعلیم کی فراہمی کیلئے سودمندثابت ہوگا۔ڈی پی اولیہ۔پولیس آفیشلزکی ویلفیئر کی جانب ایک اور قدم،شہداء پولیس سمیت پولیس آفیشلز کے بچوں کی معیاری تعلیم کیلئے اقدامات ، نجی تعلیمی اداروں میں پولیس ملازمین کے بچوں کیلئے خصوصی پیکیج ،پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن اورضلعی پولیس کے درمیان تاریخی ایم او یو پر دستخط ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی اولیہ کیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء کاپولیس آفیشلز کی ویلفیئر کیلئے ایک اور انقلابی قدم سامنے آیاہے ڈی پی او کی کاوشوں سے گزشتہ دن ضلعی پولیس اورپرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے درمیان MOUپر دستخط کئے گئے جس کیلئے ڈی پی او آفس میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں ڈی ایس پی چوبارہ واجدعلی بھروانہ،ڈی ایس پی لیگل محمداصغراولکھ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر طاہرمقصود،ایس ایچ او سٹی فرحت رسول اور ایس ایچ او صدرمحمداشرف ماکلی ، دفتری عملہ پولیس افسران واہلکاران سمیت صدرپرائیویٹ سکول ویلفیئر ایسوسی ایشن چوہدری محمدعلی ، صدرفیڈریشن آف پرائیویٹ سکول محمدشفیق تھند،ڈاکٹر ظفرعالم ظفری ، زاہدریاض ،طارق خان،اسلم ملک سمیت مختلف نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان شریک ہوئے تقریب میں زاہدریاض نے ضلعی پولیس اور پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے درمیان طے پانے والے MOUکے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی کہ ضلع بھر کے نجی سکولوں میں شہدائے پولیس سمیت پولیس افسران واہلکاران کے بچوں کوتعلیم کے حصول میں سہولیات دی جائیں گی تقریب سے محمدشفیق تھند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے پولیس ہمارافخر ہیں جبکہ عوام کی جان ومال کادن رات تحفظ کرنے والے پولیس اہلکارہماراسرمایہ ہیں جن کے بچوں کو تعلیمی میدان میں بھرپور ریلیف فراہم کیاجائے گا تقریب سے ڈاکٹرظفرعالم ظفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم حاصل کرناہربچے کابنیادحق ہے یہ بات روزروشن کی طرح عیاں ہے کہ تعلیم کے بغیرکوئی بھی معاشرہ یا قوم ترقی نہیں کرسکتی تقریب میں ڈی پی اولیہ نے پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے احسن اقدام کوسراہتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کومعیاری تعلیم دینا ہرماں باپ کا خواب ہوتاہے لیکن بسااوقات محدودمالی وسائل کی وجہ سے والدین کا یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوتا انھوں نے کہا کہ آج طے ہونے والا MOUپولیس اہلکاران کے بچوں کو بہترتعلیم فراہم کرنے کیلئے سودمندثابت ہوگا جس سے والدین پر تعلیمی اخراجات کے سلسلے میں معاشی سہولت حاصل ہوگی جبکہ تقریب میں ضلعی پولیس اور پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے درمیان طے پانے والے MOUپر ڈی پی او لیہ اور عہدیداران پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے دستخط کئے ۔