لیہ(صبح پا کستان)آئی جی پنجاب کے حکم پر مالخانہ جات کی انسپکشن،15سالہ ریکارڈکی انسپکشن گزشتہ سال ہی مکمل کرلی گئی تھی ،26مقدمات سے متعلقہ مال مقدمات غائب ہوناپائے گئے،انسپکشن رپورٹ کی روشنی میں اے ایس آئی کیخلاف کاروائی بھی عمل میں لائی جاچکی ہے ۔کیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او لیہ کیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء نے نجی ٹی وی پر پولیس کے مالخانہ جات سے غائب ہونے والے مال مقدمات کے حوالے سے نشرہونے والی خبر کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال آئی جی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں باقاعدہ ایک ٹیم تشکیل دے کر 2000 ء سے 2014 ء تک 15سالہ ریکارڈکی جانچ پڑتال کی گئی اورمالخانہ جات میں موجودتمام مال مقدمات کی چیکنگ کی گئی انسپکشن ٹیم کی رپورٹ کے مطابق تمام مالخانہ جات پر ریکارڈکے مطابق تمام مقدمات سے متعلقہ مال مقدمات محفوظ اورموجودہوناپائے گئے تاہم صدرمالخانہ میں سے26مقدمات سے متعلقہ مال مقدمات جن میں مختلف نوعیت کے پارسل وغیرہ کاغائب ہوناپایاگیا جوکہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں عبدالغفوراے ایس آئی کی تعیناتی کے دوران غائب ہوناپائی گئی جس پر پراسیکیوشن برانچ سے قانونی رائے لینے کے بعد مذکورہ اے ایس آئی کیخلاف انٹی کرپشن میں ماہ جنوری میں ہی مقدمے کااندراج بھی ہوچکاہے جبکہ مذکورہ اے ایس آئی اندراج مقدمہ سے قبل ہی دیگرمحکمانہ وجوہات کی بناء پر02اکتوبر2013 ء کو محکمہ پولیس سے برخاست ہوچکاہے ڈی پی او لیہ نے کہا کہ ڈی ایس پی لیگل کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے رکھی ہے جووقتاً فوقتاً مالخانہ جات کی انسپکشن کرتی رہتی ہے اور اگردوران انسپکشن کوئی بھی اہلکارکسی بھی قسم کی غفلت کا مرتکب پایاجاتاہے تو قواعدوضوابط کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے انھوں نے کہا کہ تمام مالخانہ جات پر ریکارڈکے مطابق مال مقدمات موجود اورمحفوظ ہیں ۔