ملتان (مانیٹرننگ ڈیسک )جس کسی نے نیا پاکستان دیکھنا ہے ملتان دیکھ لے ، ملتان کا نقشہ بدل رہا ہے , میٹرو بس سے غریب عوام کو سہولت ملے گی ، فیصل آباد ، سرگودھا اور بہاولپور میں بھی میٹرو بس منصوبے بنائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ملتان میٹرو بس کی افتتاحی تقریب سے خباب کرتے ہو ءے کیا ۔
دنیا نیوز کے مطابق ملتان میں میٹرو بس سروس کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم نوازشریف نے جوشیلا خطاب کیا ۔ انہوں نے مخالفین کو گفتگو کے آداب بتائے ۔ وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت کا کام دھرنے دینا ، دعوے کرنا یا احتجاج کرنا نہیں ہوتا ، نیا پاکستان بنانے کے دعوے دار نیا پاکستان بنتا دیکھنا چاہتے ہیں تو ملتان آکر دیکھ لیں ۔ ملک بھر میں موٹر ویز کا جال بچھانے اور لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور بجلی کی قیمتیں کم کرنے کی نوید بھی سنائی ۔ وزیر اعظم نے واضح کیا کہ دھرنے والوں کا اصل چہرہ جلد سب کے سامنے آجائے گا ۔
وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی کارکردگی کی تعریف کی اور تالیاں بھی بھجوائیں ۔ کارکنوں کے محبت بھرے جذبات کا وزیر اعظم نے بھی محبت سے جواب دیا ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اعلان کیا کہ فیصل آباد ، سرگودھا ، بہاولپور میں بھی میٹرو بس منصوبے بنیں گے