کام کرنے والے ہاتھ اللہ کے دوست ہوتے ہیں ۔انجینئر ظفر اللہ سندھو
لیہ(صبح پا کستان)نوجوانوں کی معاشی خودمختاری کے منصوبہ کے تحت تکنیکی اور پیشہ ورانہ مہارتوں کی تعلیم و تربیت کی اہمیت پریورپی یونین کے مالی تعاون سے پلان انٹرنیشنل پاکستان،نیشنل رورل سپورٹ پروگرام اور ڈسٹرکٹ یوتھ نیٹ ورک کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل لیہ میں سمینار کا انعقاد۔ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ای ڈی او فنانس انجینئر ظفر اللہ سندھو نے کہاکہ کام کرنے والے ہاتھ اللہ کے دوست ہوتے ہیں ۔دیہی نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کو فنی تربیت دے کر معاشی طور پر خود مختار بناکر ترقی کی رفتار میں اضافہ کیا ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم جہالت کے اندھیرے دور کرتی ہے اور ہنر مند لوگ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں۔مقررین محمد یونس ، پراجیکٹ کوآرڈینیٹرپلان انٹرنیشنل سید عمران علی شاہ نے اپنے خطاب میں پاکستان میں ہنر مند نوجوانوں کی اہمیت و ضرور ت بیان کی۔ مقررین نے ہنر مندی کی تعلیم کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور تکنیکی و پیشہ ورانہ تعلیم کو پائیدار امن کی ضمانت قرار دیا ۔تقریب میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ آفیسر محمد سلیم قریشی ،ڈسٹرکٹ آفیسر کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ، عزیز الرحمان ،پروجیکٹ مینجر مس نسیم ، پرنسپل ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کوٹ سلطان ، محمد سجاد نیشنل رورل سپورٹ پروگرام ،محمد یونس ڈسٹرکٹ ٹریننگ کوآرڈینیٹر ، ،سید عمران علی شاہ ڈسٹرکٹ پراجیکٹ کوآرڈینیٹرپلان انٹرنیشنل پاکستان،غلام رسول اصغر دوآبہ فاؤنڈیشن، میاں زاہد ،عرفان سلیم صدر ڈسٹرکٹ یوتھ نیٹ ورک لیہ، عنائت بلوچ سیفٹی آفیسر ،نیاز شاہ ریجنل کوآرڈینیٹر الف اعلان، سیف اللہ الحسینی ڈائریکٹر عوامی ترقیاتی ادارہ، محمد طارق پرنسپل پروفیشنل انسٹیٹیوٹ لیہ،غلام شبیر، فرحت تسنیم،محمد مشتاق اور ایوب سمیت طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔