لیہ (ما نیٹرننگ ڈیسک ):حکومت نے کارکردگی کے لحاظ سے محکمہ تعلیم کی تمام اضلاع میں درجہ بندی کر دی گئی ہے ۔ڈسٹرکٹ درجہ بندی کی فہرست کے مطابق ضلع لیہ نویں نمبر ہے جب کہ لاہور چھٹے سے اکتیسویں نمبر پر چلا گیا ۔صوبائی دارالحکومت چھتیس اضلاع میں سےاکتیسویں نمبرپر ہ
حکومت نے اساتذہ وطلباء کی حاضری ،افسران کے سکولوں میں وزٹ اور سکولوں کی خطرناک عمارتوں کی بنیاد پر محکمہ تعلیم کی اضلاع کی سطح پر درجہ بندی کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب کے تمام اضلاع کی درجہ بندی کی گئی ہے۔
صوبائی دارالحکومت چھتیس اضلاع میں سےاکتیسویں نمبرپر ہے۔اضلاع کی سطح پر جاری کردہ رپورٹ میں اوکاڑہ کا پہلا جبکہ راجن پور کا آخری نمبررہا۔دوسری جانب ڈویژن کی سطح پر بھی محکمہ تعلیم کی درجہ بندی کی گئی ہے۔ ڈویژن کی سطح پہ ساہیوال ڈویژن کا پہلا نمبررہا جبکہ نو ڈویژنز میں لاہور کا پانچواں نمبر آیاہے جبکہ گوجرانوالہ ڈویژن آخری نمبر پر رہا۔ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے تمام اضلاع اور ڈویژنز کی کارکردگی کے لحاظ سے سال دوہزار پندرہ اور سولہ کی درجہ بندی کی ہے۔