گو رنمنٹ گرلز سیکنڈری سکو ل ٹی ڈی اے میں’’ امن ، برداشت اور ہم آہنگی کے فروغ‘‘کے مو ضوع پر سیمینار کا انعقاد
لیہ (صبح پا کستان) ملکی ترقی ، استحکا م ، امن و سلا متی کے لئے برداشت اور معاشرے کے تمام طبقات کے درمیا ن با ہمی ہم آہنگی کلیدی اہمیت کی حا مل ہے جس کے حصول کے لئے ہر سطح پر سما جی شعور کی بیداری وقت کا اہم تقاضا ہے یہ با ت ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر لیہ نثار احمد خان نے محکمہ تعلقات عامہ کے زیر اہتمام پنجا ب حکو مت کی ہد ایا ت کی روشنی میں گو رنمنٹ گرلز سیکنڈری سکو ل ٹی ڈی اے میں’’ امن ، برداشت اور ہم آہنگی کے فروغ‘‘کے مو ضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطا ب کرتے ہو ئے کہی ۔ سیمینار کی صدارت سینئر ہیڈ مسٹریس شاہینہ فرید ملغا نی نے کی ۔ تقریب میں اساتذہ اور طالبا ت کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ سیمینار سے خطا ب کر تے ہو ئے نثار احمد خان نے کہا کہ وقت کا اہم تقاضا ہے کہ معاشرتی طور پر زیا دہ سے زیادہ آگا ہی کے ذریعے معاشرے کے مختلف طبقات کو برداشت کے ذریعے امن کا پیغا م عام کیا جا ئے تاکہ حکو مت کے نیشنل ایکشن پلا ن کے مقاصد کی تکمیل کے ذریعے امن و سلا متی کو یقینی بنا تے ہو ئے ملکی ترقی میں تیزی سے اضا فہ کو ممکن بنا یا جا سکے ۔ سیمینار سے خطا ب کر تے ہوئے سینئر ہیڈ مسٹریس شاہینہ فرید ملغا نی نے کہا کہ پنجا ب حکو مت آگا ہی مہم کے ذریعے شہر یو ں کو ڈینگی سے بچاؤ ، پو لیو کے قطرے پلا نے کی اہمیت ایسے مو ضوعات پر پہلے بھی کار فرما ہے اور نیشنل ایکشن پروگرام کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہو ئے امن و سلا متی کے لئے برداشت و ہم آہنگی کا فروغ ایسے اہم مو ضو ع کے لئے آگا ہی پر وگرام یقیناًبہترین اہمیت کا حا مل ہے اور تعلیمی اداروں کے ذریعے مو ثر آگا ہی کے خا طر خواہ نتا ئج حاصل ہو ں گے ۔ سیمینار سے خطا ب کرتے ہو ئے سینئر ٹیچر زاہدہ ملک نے کہا کہ امن ، برداشت و ہم آہنگی دین مبین کی پا کیزہ تعلیما ت کا اہم جزو ہے جس سے بھر پو ر آگا ہی وقت کی اہم ضرورت ہے تا کہ معاشرے کے تما م طبقات با ہم یکجا ہو کر مضبوط و ترقی یا فتہ معاشرے کی تشکیل کرسکتے ہیں اور اس طر ح کے سیمینار اسی سلسلہ کی عملی کڑی ہیں ۔ سیمینار سے خطا ب کر تے ہو ئے ریاض جکھڑ نے پنجا ب حکو مت کے محکمہ تعلقات عامہ کے زیر اہتمام امن ، برداشت اور ہم آہنگی کے فروغ ایسے مو ضوع پر منعقدہ سیمینار کی غرض و غایت اور اہمیت کے با رے میں آگا ہ کیا ۔