حلقہ پٹواری کی ملی بھگت سے ضعیف العمر والدہ کو وراثتی جائیدادسے محروم
چوک اعظم(صبح پا کستان) حلقہ پٹواری کی ملی بھگت سے ضعیف العمر والدہ کو وراثتی جائیدادسے محروم کر دیا ،ملکیتی دکانات پر بھی زبردستی قبضہ کر لیا ،میری بیوہ بہواورپوتے نے ساتھیوں سے مل کر مجھے دھکے دے کر گھر سے نکال دیا ،الٹا مجھے قتل کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں وزیر اعلی پنجاب آئی پنجاب ڈی آئی جی ڈیرہ غازی خان ڈی پی اولیہ سے انصاف کی اپیل عمری بی بی کی پریس کانفرنس تفصیل کے مطابق گزشتہ روز چک نمر280 ٹی ڈی اے کی رہائشی ضعیف العمر خاتون عمری بی بی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ میرے بیٹے منیر احمد بھلر کے فوت ہونے کے بعد میری بیوہ بہو اور پوتے نے حلقہ پٹواری نوازنول کی ملی بھگت سے میرے (مرحوم ) منیر احمد بھلرکی انتہائی قیمتی جائیداد بھاری رشوت پٹواری کو دیکر بروئے انتقال نمبر886وبروئے انتقال نمبر881اپنے نام جعلی فرضی دستخط انگوٹھا جات لگا کر سابقہ تاریخوں میں اپنے نام (ہبہ )منتقل کروالیا اور میری ملکیتی دکانات بر لب سڑک چک پر بھی قبضہ گروپ سے مل کر قبضہ کر لیا ہے اور مجھے دھکے مار کر گھر سے نکال دیا ہے ،اس نے مزید کہاکہ میرے ساتھ دھوکہ کیا گیا ہے دھوکہ دہی سے میری ملکیتی جائیدادسے مجھے مرحوم کیا گیا ہے میری وزیر اعلی پنجاب ،آئی جی پنجاب،ڈی آئی جی ڈیرہ غازی خان،ڈی پی اولیہ ڈی ایس پی سرکل چوک اعظم سے پر زور اپیل ہے کہ میرے ساتھ انصاف کیا جائے اور میری ملکیتی جائیداددکانات قبضہ گروپس سے واپس دلایا جائے ۔
رپورٹ ۔ عمر شاکر پریس رپورٹر