گورنمنٹ پیرا وٹرنری انسٹی ٹیوٹ میں یوم پا کستان کی رنگا رنگ تقریب
کروڑ لعل عیسن ( صبح پا کستان) گورنمنٹ پیرا وٹرنری انسٹی ٹیوٹ میں یوم پا کستان کے حوالے سے ایک رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی سابق وزیر ملک احمد علی اولکھ تھے تقریب میں پر نسپل ادا رہ ڈاکٹر ابصاٹرر احمد رندھاوا ، اسا تذہ کرام ڈاکٹر محمدیاسر خان ، ڈاکٹر طارق ندیم ، ڈاکٹر صغیر حسین، پرنسپل نارووال ڈاکٹر امتیاز حسین ، صد رانجمن تا جران حاجی مختارحسین ، چیئرمین ملک عمر علی اولکھ ، نیسلے کے ریجنل منیجر ڈاکٹر مقصود احمد ، دلبر حسن ، جاوید ربانی ، چوہدری ذوالفقار علی گجر، وائس چئیر مین چوہدری محمدرؤف گجر ایڈووکیٹ،ایس ڈی او واپڈا چوہدری اشفاق احمد ، شاہجہان خان کے علاوہ شہریوں طلبا ء نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب میں ایک طالب علم محمد شعیب نے لڑکی کے روپ میں ڈانس کیا او رخوب داد حاصل کی جبکہ الحمر آرٹ سنٹر لاہو ر کے مہمان محمد ساجد نے ملی نغمے او دیگر پروگرام پیش کرکے لوگوں کے دل جیت لئے ،کامران قادری نے سازکی دھن پر ملی نغمے پیش کئے طلباء احتشام الحق، حسنین اعجاز، وقار حسین خالد ظفر ، فضل عباس ، مبشر اینڈ گروپ شعیب اینڈ گروپ نے ملی نغمے ، سرائیکی جھومر ، پنجابی جھومر،ڈرامے،اور کشمیر سمیت چاروں صوبوں کی ثقافت پیش کی ، ملک احمد علی اولکھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں اپنے ایام جوش وخروش کے ساتھ منایا کرتی ہیں آزادی قدرت کی طرف سے ایک تحفہ ہے آزادی کی قدر کشمیریوں ، فلسطینیوں اور دیگر قوموں سے پو چھیں ، انہوں نے کہا کہ بہت بڑا المیہ ہے کہ ایک آمر نے جمہوری حکومت کو ختم کرکے منتخب وزیر اعظم کو ملک سے باہر بھیج دیا جسکی وجہ سے ملک کی ترقی رک گئی مسلم لیگ کی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ افواج پاکستان آپر یشن ضرب عضب کے ذریعے کامیا بی کے سا تھ کراچی سمیت ملک میں امن وامان قائم کرر ہی ہے ،دہشت گردی کے ناسور کے خاتمہ کیلئے افواج پاکستان کے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں تقریب سے پرنسپل ڈاکٹر ابصا راحمد رندھاوا ، پرنسپل امتیاز حسین شاہ، حاجی مختارحسین نے بھی خطاب کیا ۔
رپورٹ ۔ ظاہر شاہ پریس رپورٹر کروڑ