لیہ (صبح پا کستان)ڈپٹی کمشنر وا جد علی شاہ نے کہا ہے کہ بچوں کو غذائی قلت سے محفوظ بنا کر صحت مند و توانا رکھنے کے لیے نیوٹریشن ویک کے دوران مقررہ اہداف و حصول حقیقی مقاصد کی جانب اہم پیش رفت ہوگی۔یہ بات انہوں نے ٹی ایچ کیوہسپتال میں نیو ٹریشن ویک کے افتتاح کے موقع پر کہی۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ ،ایم ایس ڈاکٹر بشیر احمد سمرا،ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹرڈاکٹر محمد ارشد،فیلڈپروگرام آفیسر محمد فہیم نواز،مانیٹرنگ آفیسر غلام یاسین ملک ،لیڈی ہیلتھ ورکرز ،کمیونٹی مڈ وائف بھی موجو د تھی۔اس موقع پر سی ای او صحت ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ نیوٹریشن ویک منانے کا بنیادی مقصدضلع بھر میں گھر گھر جاکر محکمہ صحت کی ٹیموں ذریعے چھ سے چوبیس ماہ تک کے بچوں کی سکریننگ کے ذریعے غذائی قلت کا شکار بچوں کو ایم ایم ایس کے ساشے مہیاکرنا او ر شدید کمی کا شکار بچوں کو خصوصی خوراک آر یو ٹی ایف مہیاکر نا ہے ۔اسی دوران بچوں کو او آر ایس ،زنک فولڈ ایسڈ بھی فراہم کیا جائے گا۔انہو ں نے مزید بتایا کہ فیملی ہیلتھ ورکرز پر مشتمل خصوصی ٹیمیں اس ویک کے دوران ہیلتھ سیشن کے ذریعے خواتین کو بچوں کے لیے ماں کے دودھ کی اہمیت و افادیت کے بارے میں معلومات کی فراہمی کے علاوہ فیملی پلاننگ کے بارے میں آگاہی دیں گے۔ڈپٹی کمشنرنے نیو ٹریشن ویک کے حقیقی مقاصد کے حصول کے لیے موثر مانیٹرنگ کرنے اور غذائی قلت کا شکار بچوں کی نشان دہی کر کے انہیں خصوصی خوراک کے ایٹمز مہیاکرنے کی ہدایت کی۔انہو ں نے خصوصی ٹیموں کے اراکین کو سکریننگ کے موقع پر محنت لگن و دیانتداری سے خدمات سرانجام دینے کی ضرورت پر زور دیا۔