تحصیل لیہ کی 23 یونین کونسلز کے ملازمین کو تنخواہیں جاری نہ ہو سکیں
کوٹ سلطان (صبح پا کستان)نئے تحصیل ایڈمینسٹریٹر یونین کونسلز کی تعیناتی نہ ہو نے سے23یونین کونسلز کے ملازمین کو تنخواہیں جاری نہ ہو سکیں ،تفصیل کے مطابق تحصیل ایڈ مینسٹریٹر یونین کونسلز لیہ چوہدری پرویز اقبال گجر دس جنوری کو ریٹائرڈ ہو گئے تھے جن کی جگہ تا حال نئی تعیناتی نہ ہو سکی جس کے سبب تحصیل لیہ کی 23یونین کونسلز کے ملازمین کو تنخواہیں جاری نہ ہو سکیں تنخواہیں تا حال نہ ملنے کی وجہ سے ملازمین کے گھروں کے چوہلے ٹھنڈے ہو چکے ہیں یونین کونسلز ملازمین نے ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد سے تحصیل ایڈمینسٹریٹر کی فوری تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ملازمین کو فوری تنخواہیں جاری ہو سکیں ۔
ذوالفقار علی قریشی اور وقار علی قریشی کی والدہ گذشتہ شب انتقال کر گئیں
کوٹ سلطان (صبح پا کستان) ذوالفقار نیوز ایجنسی کوٹ سلطان کے مالک ذوالفقار علی قریشی اور وقار علی قریشی کی والدہ گذشتہ شب انتقال کر گئی ہیں جن کی نماز جنازہ کل دن گیارہ بجے مرکزی عید گاہ کوٹ سلطان میں ادا کر دی گئی ہے نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی کارکنوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،ایم پی اے مہراعجاز احمد اچلانہ ، چیئر مین یو سی کوٹ سلطان جانی خان تنگوانی ، ڈاکٹر خلیل احمد، حفیظ اللہ ملکو،اکرم خان دستی کونسلر ،عزیر خان دستی ،محمد اسلم ملک،شاہد اقبال ،ملک قیصر سہو ،مہر عبدلغفور کلاسرہ ،ملک اعجاز کھوٹ ،ملک ستار منجوٹھہ جبکہ صحافیوں سید عابد حسین فاروقی ،جام محمد اشرف،زاہد واندر، اظہر عباس بھٹی، ملک محسن رضا ،سجاد احمد،مہر در محمد کھیڑا ،خضر سلطان ، محمد فہیم اور دیگر نے مرحومہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور لواحقین کے لیے صبر جمیل جبکہ مرحومہ کے لیے مغفرت اور بلند ی درجات کی دعا بھی کی ہے۔
ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹر ز نے کرائے کم نہ کئے
کوٹ سلطان (صبح پا کستان )حکومت کی جانب سے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹر حضرات نے اپنی ہٹ دھرمی قائم رکھی ہوئی ہے اور تا حال شہریوں سے من مانے کرائے وصول کیے جا رہے ہیں ،شہریوں محمد یونس ،عبدالرحمن،محمد خالد ،محمد نواز،محمد شاہزیب،محمد اکبر ،غلام یاسین اور دیگر نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ڈیزل اور پٹرول کی قیموں میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹر حضرات نے کریوں میں کمی نہیں کی ہے اور تا حال وہی کرایہ لیا جا رہا ہے شہریوں کا کہنا تھا کہ کنڈیکٹر حضرات کے پاس کرایہ نامہ نہیں ہوتا اس لیے وہ زیادہ کرایہ وصول کرتے ہیں ،انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیاہے کہ زیادہ کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف فوری سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔