لیہ( صبح پا کستان )این سی ڈی اینڈ ایم ایچ کی ماہانہ ریویو میٹنگ،ہسپتالوں کی کارکردگی،مسائل سمیت دیگر امور پر گفتگو،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار، نئی ہدایات جاری،
غیر متعدی ہسپتالوں و کلینک کے عملہ ،ڈاکٹرز،ایم ایس ڈی ایچ کیو،ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کی ماہانہ ریویو میٹنگ میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ضلع بھر میں این سی ڈی اینڈ ایم ایچ کے کلینکس پر ضلع بھر کے شہریوں کو جو شوگر،دمہ،دماغی امراض،بلڈ پریشر میں مبتلا ہیں ان کو بہتر علاج معالجہ و طبی سہولیات کی دستیابی کیلئے اس پراجیکیٹ کے تحت خدمات مہیا کی جا رہی ہیں ،انہوں نے بتایا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ابتدائی پرچی بنانے کے ایک سے زیادہ کاءونٹر ہونے کی وجہ سے مریض متعلقہ ڈاکٹرز تک نہ پہنچنے کی وجہ سے کارکردگی پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ماہانہ 1607مریضوں کی سکریننگ کی گئی جن میں سے 587مریض انہی غیر متعدی بیماریوں میں مبتلا پائے گئے ،ٹی ایچ کیو ہسپتال کروڑ میں 871مریضوں کی سکریننگ میں 139مریضوں کا علاج معالجہ کیا گیا،ٹی ایچ کیو ہسپتال فتح پور میں 946مریضوں کی سکریننگ میں 154مریض،ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ سلطان میں 1028مریضوں میں 199 مریضوں ،ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک اعظم میں 886 میں 414مریض پائے گئے ٹی ایچ کیو نواز شریف تھل ہسپتال میں 939 میں سے 175مریض،ٹی ایچ کیو ہسپتال چوبارہ میں 444 میں 78مریض ان بیماریوں کا شکار نکلے جن کے علاج معالجہ کیلئے مفت ادویات بھی دی گئی یہاں یہ بات واضع رہے کہ یہ تمام مریض 40سال سے زائد عمر کے ہیں اور ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک اعظم میں سب سے زیادہ ان غیر متعدی بیماریوں میں مبتلا ہیں جس پر قابو پانے کیلئے علاج معالجہ کے ساتھ ساتھ آگاہی مہم بھی جاری کی جا رہی ہے ،اس موقع پر فوکل پرسن این سی ڈی اینڈ ایم ایچ ارشاد رسول نے ماہانہ کارکردگی کی میٹنگ میں رپورٹ پیش کی