آزادانہ ، غیر جانبدارانہ اور منصفانہ الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی اولین ذمہ داری ہے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرملک جا وید اقبال
سیمینا رسے ملک اللہ وسایا ، نزہت یا سمین ایڈووکیٹ ،مہر محمد طفیل کلا سرہ ، فرید اللہ چوہدری ، محمد عمران ، ملک محمد یو نس کنجال ، زاہد واندر کا خطا ب
لیہ(صبح پا کستان)ملک میں آزادانہ ، غیر جانبدارانہ اور منصفانہ الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی اولین ذمہ داری ہے جس کے حصول کے لئے ووٹر ز کی بھر پور شمو لیت اور الیکٹرول سٹیک ہو لڈرز کا تعاون کلیدی اہمیت کا حا مل ہے جس کے لئے رائے عامہ کی شعوری بیداری کے سلسلہ میں آگا ہی مہم جا ری ہے یہ با ت ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ملک جا وید اقبال نے نیشنل ووٹر ڈے کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطا ب کرتے ہو ئے کہی ۔ سیمینا رسے الیکشن آفیسر ملک اللہ وسایا ، نزہت یا سمین ایڈووکیٹ ،مہر محمد طفیل کلا سرہ ، فرید اللہ چوہدری ، محمد عمران ، ملک محمد یو نس کنجال ، زاہد واندر نے خطا ب کر تے ہو ئے شنا ختی کا ر ڈ کے حصول ، ووٹ کے اندراج ، حق رائے دہی کے استعما ل کے لئے ووٹ کی اہمیت جمہو ری کلچر کے فروغ کے لئے ٹرن آؤٹ میں اضافے ، خواتین کے ووٹ کے اندراج ، سول سوسائٹی کے ذریعے مو ثر آگا ہی ، میسنگ ووٹرز کے اندراج کے لئے معاشرے کے تمام طبقات کی ذمہ داریا ں ، جمہو ری نظا م کی مضبو طی کے لئے ٹرن آؤٹ میں بہتری کے لئے منتخب نما ئند وں کا متحرک و فعال ہو نا ،غیر سرکا ری تنظیمو ں کے ذریعے ووٹ ایسے قومی اما نت کی اہمیت سے عوام کو آگا ہی ، ڈسٹرکٹ ووٹر ایجو کیشن کمیٹی کی خدما ت ایسے امور کے با رے میں تفصیلی طور پر آگا ہی دی اور الیکشن میں ووٹر کی زیا دہ سے زیا دہ شمو لیت کو جمہو ری نظام کی کا میا بی کی کنجی قرار دیا ۔ اور ٹرن آؤٹ کی کمی بیشی کی اہمیت اور جمہو ریت پر اس کے اثرات کے با رے میں آگا ہی دیتے ہو ئے کہا کہ سرکا ری اداروں اور معاشرے کے تمام طبقات کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ووٹر ز کو حق رائے دہی کے استعما ل کی اہمیت سے بھر پو ر آگا ہی دی جا ئے اور تمام متعلقہ سہو لیا ت کے ذریعے ووٹ کا اندراج یقینی بنا یا جا ئے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے پا نچ سالہ سٹریجک پلا ن مر تب کیا ہے جس کا اہم مقصد الیکٹر ول پراسس میں ووٹر ز کی زیا دہ سے زیادہ شمو لیت کو یقینی بنا نا ہے ۔سیمینار میں غیر سرکا ری تنظیمو ں و عام شہر یو ں ، سیا سی و سما جی کا رکنو ں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
نیشنل ووٹر ڈے کے مو قع پر سما جی شعور کی بیداری کے لئے واک ٹی ایم اے آفس سے نکا لی گئی جس کی قیا دت ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ملک جا وید اقبال نے کی جس میں غیر سرکا ری تنظیمو ں کے مہر محمد طفیل ، مہر محمد زبیر ، الیکشن آفیسر ملک اللہ وسایا ، ملک قمر الزما ن کے علا وہ مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔