لیہ ( صبح پا کستان )نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت حکومت پاکستان، پاک فوج، اور سول سوسائٹی کے اشتراک سے مستحقین کی مالی مدد اور ان کے مسائل کے حل و عوامی بھلا ئی کے رفا ہی پروگرامز کا خصوصی پراجیکٹ تیار کیا گیا ہے جس کے ذریعے دیگر علاقوں کی طرح ضلع لیہ میں بھی مستحق بچیوں کی اجتما عی شادیاں،فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد،خانہ بدوشوں کے بچوں کیلئے اسکولز کا قیام اور ووکیشنل انسٹی ٹیوٹس کے ذریعے پسماندہ علاقوں میں تعمیرو ترقی ایسے منصوبے شامل ہیں اور اس مقصد کے حصول کے لیے ضلعی انتظا میہ اور سول سائٹی اقدامات عمل میں لارہی ہے اور پاکستانی قوم کا جذبہ ہمیشہ قومی اہمیت کا حامل رہا ہے ان خیالات کا اظہار ڈی سی اور لیہ سید واجد علی شاہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں لیفٹینینٹ کرنل محمد اجمل نے کیا اجلاسں میں میجرفرہاد،میجر بلال ،میجر اورنگزیب اور مختلف شعبہ زندگی کی نما یا ں سما جی شخصیات،سرکاری افسران اور این جی اوز کے نما ئندگان نے شرکت کی ، اس موقع پر ڈی او سی لیہ میاں محبوب احمد،پاک فوج کے میجربلال،میجر احسن،میجر اورنگزیب،میجر فرہاد،کیپٹن یاسر،کیپٹن بلال، کیپٹن جواد،ارسلان،اسد،ایڈمن منیجر لیہ شوگر ملز میجر(ر) محمد یعقوب،ای ڈی او زراعت لیہ ظفراللہ سندھو، ای ڈی او ایجوکیشن محمد منشا ء ،ڈی او ایچ ڈاکٹر امیر عبد اللہ سامٹیہ،ڈاکٹر تحسین،ملک ظفر کھیارہ، رہنما (ن) لیگ فتح پور رانا اعجاز سہیل،سید الطاف شاہ،صدرانجمن تاجران لیہ واحد بخش باروی، سیٹھ اسلم خان صدر انجمن تاجران کروڑ ،حاجی مختیار حسین،سلیم خان،مہر اقبال سمراء ،غلام رسول اصغر،مہر طفیل لو ہانچ، ڈاکٹر حقنواز،میڈم رضیہ مظفر،انیلا عزیز،حمیدہ بیگم،میڈم سیروفلین خلیل و دیگر موجود تھے۔اجلاس میں کرنل اجمل نے کہا کہ ضلع لیہ کی پسماندگی کے پیش نظر ضلع پر خصوصی فوکس کیا گیا ہے اور یہاں کے شہریوں کو ریلیف کے سلسلہ میں اولین ترجیح دی جارہی ہے،انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے پاک آرمی کی اسپیشل ٹیموں نے سروے بھی کیا ہے ،ضلعی انتظامیہ لیہ کے تعاون سے مستحق افراد کی فہرست تیار کر واکے پہلے فیز میں عید الفطر کے دوسرے دن پچاس50جوڑوں کی اجتماعی شادی کروائی جائے گی اور دلہنوں کو جہیز بھی دیا جا ئیگااس طرح فری میڈیکل کیمپ اور فری آئی کیمپ بھی لگا ئے جائیں گے،ضلع کی تینوں تحصیلوں میں ووکیشنل انسٹی ٹیوٹس کو اپ گریڈ اور ضروری سہولیات فراہم کر کے نوجوانوں کو ہنر مند بنا یا جائیگا اور ابتدائی طور پر ضلع لیہ کے چار مردانہ اور چار زنانہ ووکیشنل اداروں میں کام کیاجارہا ہے ،جب کہ خانہ بدوشوں کے بچوں کیلئے بھی لیہ میں ایک اسکول قائم کیا جا رہا ہے جس کے پہلے مرحلے میں ایک سو بچوں کی تربیت کے عمل کا آغاز ہوگا اور ان میں تعلیم حاصل کر نے کے رحجان کی حو صلہ افزائی کیلئے انہیں ماہانہ بنیادوں پر وظیفہ بھی دیاجائے گا،ڈی سی او لیہ سید واجد علی شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے رفاہی پروگرامز میں ضلعی حکومت مکمل تعاون کرے گی اور سول سوسائٹی کو ریلیف پروگرمز میں شامل کیا جارہا ہے جس کے حوصلہ افزاء نتائج برامد ہوں گے کیونکہ ان غیر سرکاری تنظیموں و سول سائٹی نے 2005ء کے زلزلے،2010ء کے سیلاب، سانحہ پشاور اور دیگر قدرتی آفات و دہشت گردی اور سانحات پر ہمیشہ اپنا کردار قومی جذبہ سے ادا کیا ہے۔اجلاس میں میجر فرہاد،میجر بلال اور میجر اورنگ زیب نے ویلفیئر پروگرامز با رے خصوصی بریفنگ دی،اس موقع پر فتح پور سے رانا اعجاز سہیل،سید الطاف شاہ،کروڑ سے حاجی مختیار حسین،لیہ سے سیٹھ اسلم خان،واحد بخش با روی،چوک اعظم سے غلام رسول اصغر ،میڈم رضیہ مظفر نے بھی اظہار خیال کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں اور اجتماعی شادیوں کے پروگرام میں اپنے خصوصی تعاون کا بھی اعلان کیا۔دریں اثناء صدر انجمن تاجران کروڑ لعل عیسن حاجی مختیار حسین نے اپنے شہر کے بہت سے عوامی مسائل سے بھی آگاہ کر کے انکے حل کی تجاویز پیش کیں۔