ملتان ( صبح پا کستان ) پولیس اور غیر قانونی قبضہ گروپوں کا گٹھ جوڑ کے باعث بیرون ملک مقیم پاکستانی نہ صرف عدم تحفظ کا شکار ہیں بلکہ پاکستان میں موجود کروڑوں روپے کی جائیدادیں غیر محفوظ ہیں اس ضمن میں حکومت پنجاب کی طرف سے اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے قائم خصوصی ادارہ بھی روائتی بے حسی کا شکار اور بااثر مافیا کے ہمنوا بن چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ایس پی چوک پر ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں حاجی مسرت حسین صدیقی مجاہد حسین خان شاہد حسین، اور صابرعلی نے کینٹ سول سوسائٹی کے ساتھ مشترکہ احتجاج کرتے ہوئے مزید کہا کہ جہانگیر آباد کے کروڑوں روپے مالیت کے پلاٹ کوہڑپنے کیلئے غیر قانونی بااثر قبضہ گروپ ملتان پولیس اور ڈپٹی کمشنر آفس کے متعلقہ افسر ملی بھگت کیے بیٹھے ہیں اور اوورسیز پاکستانی کو انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں سول سوسائٹی وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کرتی ہے اوورسیز پاکستانیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور محکمہ مال، پولیس اور متعلق اداروں کو قانون کی عملداری کیلئے پابند کرتے ہوئے قبضہ گروپوں کے خلاف کارروائی کی جائے اجلاس میں سول سوسائٹی کے عہدیداران اور ممبران شریک تھے۔