ملتان(مانیٹرننگ ڈیسک)میٹرو بس سسٹم کیلئے موبائل ایپ کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق میٹرو بس کیلئے موبائل ایپ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی تیار کررہی ہے۔ اس ایپ کے ذریعے شہری بس کی لوکیشن اور سٹیشن پرآمدیاتاخیرکے اوقات معلوم کرسکیں گے۔
ڈیلی پاکستان آن لائن کے مطا بق بس سٹاپس پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائیں جائیں گے۔ آئندہ ماہ 11 فیڈر روٹس پر 226 سٹاپ قائم کرکے بسیں چلادی جائیں گی۔