ملتان (صبح پا کستان) کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار کی زیر صدارت کورہیڈ کوارٹر زمیں سینئر آرمی افسران اور سول انتظامیہ کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں محرم الحرام کے حوالے سے کیے جانے والے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس کے شرکاء نے اپنے متعلقہ محکموں کی جانب سے کی جانے والی تیاریوں پر بریفنگ دی۔ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار نے مجموعی طور پر سیکورٹی صورت حال کی بہتری کے لئے ضروری ہدایات دیتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان باہمی ہم آہنگی کے تسلسل پر زور دیا۔
اجلاس میں کورکمانڈر نے افسران اور جوانوں کو محنت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے سول انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے پر زور دیا۔ اجلاس میں اعلیٰ فوجی حکام اور سول انتظامیہ جن میں ملتان ،ساہیوال اور ڈی جی خان ڈویژن کے کمشنرزاور آرپی اوز نے شرکت کی۔
کورکمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار محرم الحرام کے حوالے سے کورہیڈکوارٹر زمیں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں