محرم الحرام ۔سیکورٹی اداروں کی جانب سے تجویز کردہ مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرئے نصب کردئے گئے
لیہ (صبح پا کستان)ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر سید واجدعلی شاہ نے کہا ہے کہ عاشورہ محرم الحرام کے دوران معیاری میونسپل سروسزکی فراہمی اور سیکورٹی انتظامات کی مانیڑنگ کے لیے ضلعی کنٹرول روم کے علاوہ تحصیل سطح پر بھی کنٹرول روم کام کررہے ہیں اور سیکورٹی اداروں کی جانب سے تجویز کردہ مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرئے نصب کردئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان کیمروں کومرکزی کنٹرول روم سے براہ راست منسلک کردیاگیا ہے جن کی چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کی جارہی ہے یہ بات انہوں نے لیہ سٹی ،کوٹ سلطان میں محرم روٹس کے معائنہ کے موقع پر کہی ۔انہوں نے بتایا کہ صحت وصفائی روشنی کے مناسب انتظامات ،سٹریٹ لائیٹس کی درستگی و دیگر ضروری انتظامات کی نگرانی کے لیے ٹی ایم ائے حکام کے علاوہ ڈی ڈی سوشل ویلفیرظفر اقبال کھارا،ڈی او واٹر مینجمنٹ رشید احمد ،ڈی او انڈسٹری محمد عبداللہ ،ڈی او زراعت فیض محمد کندی بھی خدمات سرانجام دئے رہے ہیں اور ضلع بھر میں عزاء داری کے جلوسوں و مجالس عزاء کی موثر سیکورٹی کے لیے 81سے زائد سی سی ٹی وی کیمرئے ،13واک تھرو گیٹس اورروشنی کے متبادل انتظامات کے لیے 12جنریٹرز و ایمرجنسی لائیٹس کام کررہے ہیں ۔