لیہ(صبح پا کستان)لیہ کے وارڈ نمبر 6کے رہائشی محمد مٹھو نے پولیس تھانہ سٹی کے اے ایس آئی منظور حسین پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی کو اغوا ہوئے ایک ہفتہ ہو گیا ہے ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود ملزمان کی گرفتاری اور میری بیٹی کی برآمدگی کیلئے لعیت ولعل کر رہی ہے تفتیشی آفیسر اے ایس آئی منظور حسین میرے ساتھ مدعی کی بجائے ملزمان کی طرح رویہ اختیار کررہا ہے مجھے صبح شام تھانہ میں ملزمان کو پکڑنے کے بہانے بلاتا ہے اور پورا پورا دن تھانہ میں بیٹھا کا خود تھانہ سے غائب ہو جاتا ہے ،محمد مٹھو نے کہا کہ تفتیشی منظورحسین کو ملزمان کی نشاندہی کرنے کے باوجود ان لوگوں کے ساتھ ساز باز کرکے اور رشوت لیکر میری بیٹی کی برامدگی اور ملزمان کی گرفتاری سے گریزاں ہے ،میری بیٹی کے اغوا سے میری بیوی شدید بیمار ہو گئی اگر پولیس نے میری بیٹی کو برآمد نہ کیا اور ملزمان کو گرفتار نہ کیا تو ہم میاں بیوی تھانہ سٹی کے سامنے خود پر پٹرول چھڑک کر اپنے آپ کو جلا لیں گے ،محمد مٹھو نے ڈی پی او لیہ محمد علی ضیاء سے اپیل کی ہے کہ میری بیٹی کو فوری برآمد کرایا جائے اور رشوت خور اے ایس آئی منظور حسین کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔اے ایس آئی منظور حسین سے موبائل پر رابطہ کی کوشش کی گئی لیکن جواب نہ دیا ۔
رپورٹ ۔ عبد الرحمن فریدی پریس رپورٹر