لیہ (صبح پا کستان) مسلم لیگ ن کے مقامی ایم پی اے چوہدری اشفاق احمد نے ٹریفک پو لیس کی شہریوں سے رشوت اور بھتہ خوری سمیت مبینہ زیادتیوں کے خلاف احتجاجی کیمپ لگا لیا ۔ ایم پی اے کا کرکنوں نے گھوڑا چوک کو چاروں طرف سے بند کر کے راستے بلاک کر دیءے ، ٹریفک اور شہریوں کو آ مدو رفت میں شدید دشواری
تفصیل کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکاروں کے رویہ اور بھاری جرمانوں کے خلاف ٹرانسپورٹ ڈرائیوروں کا فوارہ چوک میں دھرنا ممبر صوبائی اسمبلی کا فوارہ چوک میں تعینات ٹریفک اہلکاروں کی معطلی اور ان کے خلاف مقدمات کے اندراج کا مطالبہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے عوامی شکایات کے ازالہ نہ کرنے پر ایم پی اے کی سخت تنقید رشوت خور اہلکاروں کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے ،گذشتہ روز ٹریفک پولیس اہلکاروں کا شہریوں ،رکشہ وٹرانسپورٹرز،ڈرائیورز نے چالان اور بھاری جرمانوں کے خلاف فوارہ چوک میں احتجاج کیا احتجاجی دھرنا میں بھاری تعداد میں خواتین تاجروں اور شہریوں نے بھی شرکت کی پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری اشفاق احمد نے مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاج میں شرکت کی جس سے احتجاج فوارہ چوک میں دھرنے میں تبدیل ہو گیا ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری اشفاق احمد نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے متعدد بار عوامی شکایات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تک پہنچائیں تاہم انہوں نے ہماری شکایات کا ازالہ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ غریب مزدور رکشہ ڈرائیور کو بھی 2ہزار روپے تک جرمانہ کردیا جاتا ہے ایک ٹرک ڈرائیور نے مجھے بتایا کہ بھاری جرمانہ کرنے پر میں نے پولیس اہلکار کو بتایا کہ میں ممبر صوبائی اسمبلی کا ہمسایہ ہوں تو اہلکار نے ڈرائیور کو جواب دیا کہ ایم پی اے مجھے گندم نہیں بھیجتا انہوں نے کہا کہ شہریوں کیساتھ ہتک آمیز رویہ اور عوامی نمائندوں کی توہین کرنا پولیس نے وطیرہ بنا لیا ہے انہوں نے کہا کہ کرپٹ رشوت خور اہلکاروں کو کسی صورت میں برداشت نہیں کریں گے انہوں نے مطالبہ کیا کیا کہ فوارہ چوک میں تعینات اہلکاروں کو معطل کرکے ان کے خلاف پولیس ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کیا جائے مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاجی دھرنے میں تبدیل ہوگیا شہر کی مرکزی شاہراہ چوبارہ روڈ فوارہ چوک پر بند ہوجانے سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں طویل متبادل راستے اختیار کرنے پڑے،مریضوں اور مسافروں کو بھی آنے جانے میں مشکلات پیش آئیں۔