خلاف ضا بطہ نو تعمیر ہسپتال بلڈنگ ہینڈ اوور ، ایم پی اے قیصر مگسی نے نو ٹس لے لیا
چوک اعظم (صبح پا کستان) ٹائلٹس میں لائٹس کی عدم دستیابی وارڈز میں تعفن صفائی کے ناقص انتظامات قیصر مگسی ایم پی اے کی تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال آمد پر مریضوں کے لواحقین سراپا اجتجاج ناقص مٹیریل نامکمل بلڈنگ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال چوک اعظم کی عمارت محکمہ صحت کے ہینڈ اوور کرنے پر ایم پی اے قیصر مگسی کی ایم ایس ڈاکٹر یوسف کو وارننگ تفصیل کے مطابق ایم پی اے سردار قیصرخان مگسی جنرل کونسلر میونسپل کمیٹی چوک اعظم چوہدری خلیل آرائیں اور اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گزشتہ روز مریض کی عیادت کے لئے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال چوک اعظم آئے تو مریضوں کے لواحقین نے اجتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وارڈ میں مردوں اور عورتوں کے لئے مشترکہ ٹائلٹس ہیں ٹائلٹس میں لائٹس اور صفائی کا انتظام نہیں ہے اندھیرے اور پانی کے جوہڑ سے مریضوں اور انکے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ایم پی اے نے فوری طور پر ایم ایس ڈاکٹر یوسف کو انکے پرائیویٹ ہسپتال سے بلایا اور کہا کہ ہسپتال میں مسائل حل کیوں نہیں ہورہے ٹائلٹس وارڈ میں گندگی ہے لائٹیں خراب ہیں ایم ایس نے کہا ٹھیکیدار ہی ادھورا چھوڑ گیا ہے ایم پی اے قیصر مگسی نے کہا کہ آپ ذمہ دار آفیسر ہیں اگر یہ کام ادھورے تھے تو آپ نے عمارت کو ہینڈ اوور کیا اب یہ مسائل کیسے حل ہونگے اس کی ذمہ داری آپ پر عائد ہوتی ہے ڈاکٹر یوسف ایم ایس نے کہا کہ ڈی سی او لیہ کو لیٹر لکھ دیا ہے کہ سالانہ مینٹینس سے محکمہ بلڈنگ سے نا مکمل کام کرایا جائے ایم پی اے قیصر مگسی نے کہا کہ سرکاری وسائل کا ضیاع ہے آپ نے قبل ازیں عمارت ہینڈ اوور کر کے زیادتی کی ہے واضح رہے کہ تحصیل لیول ہیڈ کواٹرہسپتال چوک اعظم کی چند سال قبل تعمیر ہونے والی عمارت میں دراڑیں پڑ گئی چکی ہیں سیوریج اور لائلٹس خراب ہیں جبکہ ڈاکٹرز اور ہسپتال کے عملے کی رہائش گاہیں نامکمل ہیں جن ڈاکٹرز اور عملہ کے افراد نے رہائش رکھی ہوئی ہے انہوں نے بھی ذاتی جیب سے اخراجات کر کے سنیٹری الیکٹرک کا کام کرایا ہے قبل ازیں تعینات ہونے والے ایم ایس نے عمارت ہینڈ اوور کرنے سے انکار کر دیا تھا بعد آزاں انکے بعد سنئیر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر یوسف کو ایم ایس کا اضافی چارج دیا گیا جہنوں نے تمام اصولوں ضوابط بالائے طاق رکھتے ہوئے عمارت کو خاموشی سے ہینڈ اوور کر لیا ایم پی اے قیصر مگسی سے عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اعلی سطحی کمیٹی بنائی جائے صوبائی محتسب پنجاب انٹی کرپشن اور حساس اداروں کے ذریعے انکوائری کر ا کر بلا امتیاز قومی خزانہ لوٹنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے
رپورٹ ۔ محمد عمر شاکر پریس رپورٹرچوک اعظم