وزیر اعظم میاں نواز شریف جلد لیہ کا دورہ کریں گے ، سید ثقلین شاہ بخاری ایم این اے
لیہ(صبح پا کستان) ایم این اے لیہ کی وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف سے خصوصی ملاقات، لیہ کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری، جلد لیہ کا دورہ کرنے کی یقین دہانی ۔ تفصیل کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ایم این اے لیہ سید ثقلین شاہ بخاری نے گزشتہ روز وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات کی۔ میا ں نواز شریف نے جنرل سیکرٹری پی ایم ایل این و ایم این اے ثقلین شاہ بخاری کی لیہ میں مسلم لیگ ن کو منظم کرنے اور جمہوریت کے لئے دن رات ایک کر کے پارٹی خدمات سرانجام دینے پر ایم این این کی تعریف کی۔ ایم این اے ثقلین شاہ بخاری نے وزیر اعظم کو اپنے حلقہ کے مسائل بارے آگاہ کیا جس پر وزیر اعظم نے کئی برسوں سے التوا کا شکار لیہ تونسہ پل کی منظور ی دیتے ہوئے جلد خود لیہ آکر افتتاح کرنے کا اعلان کیا جبکہ لیہ چوک اعظم دورویہ سڑک سمیت بجلی، سوئی گیس کے دسیوں منصوبوں کی بھی منظوری دی جس پر ایم این اے نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ ایم این اے ثقلین شاہ بخاری نے وزیر اعظم کو بتایا کہ لیہ میں جماعت منظم اور ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کے لئے میاں برادران کی قیادت میں متفق ہے۔ بعدازاں ایم این اے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم سے ان کی ملاقات لیہ میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ میاں نواز شریف لیہ دورہ میں مزید میگا پروجیکٹس کا اعلان کرینگے۔ ایم این اے ثقلین شاہ بخاری کی وزیر اعظم سے ملاقات میں عوام کے دیرینہ مطالبات کی منظور پر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں حاجی جام کرم الہی، سردار حسنین خان تنگوانی ، ملک آصف ، سید عابد حسین فاروقی، محمد اکرم خان دستی، حاجی خالد جام ، مولوی جام محمد اشرف، حکیم لیاقت علی چوہان و دیگر نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور لیہ کی تعمیر و ترقی میں بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا۔