بلدیاتی الیکشن کے لیے پارٹی فیصلوں کا احترام کیا جانے پر اتفاق
الیکشن 2018ء کے لیے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم ایم این اے کی مشاورت سے ہو گی ، صو بائی وزیر کی یقین دہا نی
لیہ( صبح پا کستان )صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ،ہاوسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجئیرنگ ملک ندیم کامران سے ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن سواگ کی ملاقات۔ملاقات میں ضلع لیہ میں الیکشن 2018ء کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم ایم این اے صاحبزاہ فیض الحسن کی مشاورت سے تقسیم کرنے اور گراس روٹ لیول تک پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیے تنظیم سازی کے فیصلے کیے گئے۔تفصیل کے مطابق ایم این اے صاحبزاہ فیض الحسن سواگ نے صوبائی وزیر ملک ندیم کامران سے ملاقات کی۔ملاقات کے بعد بتایا گیا کہ بلدیاتی الیکشن کے لیے پارٹی فیصلوں کا احترام کیا جاے گااور الیکشن 2018ء کے لیے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم ایم این اے کی مشاورت سے دی جائیں گی اور پارٹی کو گراس روٹ لیول تک مضبوط بنانے اور تنظیم سازی کے لیے کارکنوں و بلدیاتی نمائندوں کی راے کو ملحوظ خاطر رکھنے کے علاوہ بلدیاتی اداروں کے نو منتحب نمائندوں سے عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کے سلسلہ میں رہنمائی، معاونت و مشاورت سے مکمل کیے جائیں گے۔ملاقات کے دوران سابق ایم پی اے ملک عبدالشکور سواگ،یوسی چیئر مین محبوب الحسن سواگ بھی ہمراہ تھے۔