ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھا رٹی لیہ کے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت
حلقہ میں مر حومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی و لواحقین سے اظہار تعزیت
مختلف عوامی وفود سے ملا قات اور درپیش مسائل اور ان کے حل کے بارے مشاورت
لیہ(صبح پا کستان )صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ مہر اعجاز احمد اچلانہ نے کہا ہے کہ ضلع لیہ میں جا ری تمام ترقیاتی منصوبے با لعموم جبکہ نشیبی علا قوں کے مکینوں کو دریا ئی کٹا ؤ سے محفوظ بنا نے کے لئے سکمیں مقررہ اوقات میں کوالٹی پر سمجھوتہ کیے بغیر مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو ترقی کے ثمرات سے جلد مستفید کرکے معیاری سماجی سہولیات فراہم کی جاسکیںیہ با ت انہوں نے تعمیر وترقی کے محکموں اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھا رٹی کے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔اجلاس میں ڈی سی واجدعلی شاہ ،چیئر مین ضلع کو نسل ملک عمر علی اولکھ ،اے ڈی سی جنرل محبوب احمد، اے ڈی سی ریو نیو نعیم اللہ بھٹی ،،اے سی کروڑمحمد تنویریزداں ،اے سی چوبارہ صفات اللہ خان ،ایکسئین راجہ لہراسب،سی ای او صحت ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ ،سیکرٹری ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ڈاکٹرمحمد تسلیم ،ایکسئن ہائی وے لیہ و مظفر گڑھ ،ایکسین بلڈنگ لیہ و مظفر گڑھ ،ایکسین انہار لیہ وکوٹ ادو،ایس ڈی اوز،ٹی ایم اوز ودیگر افسران موجود تھے۔ اجلاس میں صحت تعلیم ،1122،ریونیو،ورکس اینڈ سروسز ،زراعت کے محکموں کے متعلقہ افسران نے بریفنگ دیتے ہوے ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ مہر اعجاز احمد اچلانہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نشیبی علا قوں کے مکینوں کو دریا ئی کٹا ؤ سے محفوظ رکھنے و قیمتی زرعی اراضی کو بچانے کے لئے تمام ترقیاتی سکیمو ں کو سرعت سے مکمل کیا جا ئے اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت و لا پرواہی ہر گز برداشت نہ کی جا ئے گی ۔کیو نکہ یہ انسانی زندگیوں کا ہی نہیں قیمتی انفراسٹیکچر کے بچاؤ کے منصوبے ہیں۔انہو ں نے مزید کہا کہ بہتر و معیاری سماجی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت میں پایہ تکمیل تک پہنچانا ان کی ذمہ داری ہے جس کے لیے موثر مانیٹرنگ کی جاے اور کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابل قبول نہ ہوگا۔انہو ں نے کہا کہ آر ایچ سی 161ٹی ڈی اے کے اپ گریڈیشن کے لئے سی ایم ڈائریکٹو پر عمل درآمد کر تے ہو ئے فوری طور پر کا م کا آغاز کیا جا ئے انہو ں نے محکمہ انہار کے حکا م کو ہدایت کی کہ وہ آئیندہ فلڈ سیزن سے قبل ہی تمام ترقیاتی منصوبے مکمل کر نے کے لئے دستیا ب وسائل کو میسر طریقے سے استعما ل میں لا ئیں ۔
بعدا زاں صوبا ئی وزیر نے جمن شاہ ، کھر ل عظیم کے مختلف علا قوں میں جا وید منصور مرحوم کی قل خوانی میں شرکت کی اور مختلف جگہوں پر مر حومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی و لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ۔ اسی طرح انہوں نے جمن شاہ میں حکیم محمد شریف اور حسین احمد مدنی کو عمر ہ کی سعادت حاصل کر نے پر مبا رک با د دی اور مختلف وفود سے ملا قات کی جس میں علاقوں کو درپیش مختلف مسائل اور ان کے حل کے بارے میں غورو خوص کیا گیا ۔