لیہ (مانیٹرننگ ڈیسک) پنجاب کا بینہ کے نئے حلف اٹھا نے والے صو بائی وزراء کے محکموں کا اعلان کر دیا گیا ہے
میڈ یا ذرائع کے مطا بق لیہ سے تعلق رکھنے والے مہر اعجاز احمد اچلا نہ ڈیزا سٹر منیجمنٹ کے وزیر ہوں گے جب کہ دائرہ دین پناہ ضلع مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے ملک احمد یار ہنجرا وزیر جیل خانہ جات بناءے گئے ہیں
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کو سپیشل ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن جبکہ صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کو پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ بنا دیا گیا۔ اسی طرح سید زعیم حسین قادری صوبائی وزیر اوقاف اور مذہبی امور، جہانگیر خانزادہ کو صوبائی وزیر سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز، نغمہ مشتاق کو صوبائی وزیر زکوۃ و عشر، محمد نعیم اختر خان کو صوبائی وزیر زراعت، مہر اعجاز احمد صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ،سید علی رضا گیلانی کو صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن، ملک احمد یار ہنجرا کو صوبائی وزیر جیل خانہ جات بنا دیا گیا۔
اسی طرح محمد منشاءاللہ بٹ کو صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ، امانت اللہ خان شادی خیل کو صوبائی وزیر اریگیشن، شیخ علاؤالدین کو صوبائی وزیر انڈسٹریز اینڈ کامرس بنا دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر چوہدری محمد احمد خان کو محکمہ انفارمیشن کا قلمدان دے دیا گیا۔
صوبائی وزیر تنویر عباس ملک کو سی اینڈ ڈبلیو کا محکمہ دے دیا گیا۔ صوبائی وزیر میاں مجتی شجاع الرحمان کو اطلاعت و نشر یات کا اضافی چارج دے دیا گیا۔
پنجاب حکومت کی جانب سے سے جاری ہونے والے ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے ارکان ملک محمد احمد خان اور رانا محمد ارشد کو مشیر جبکہ رانا مقبول احمد اور عزم الحق کو معاونین خصوصی تعینات کیا گیا ۔