ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ میں آپریشن جدید ٹیکنالوجی لیپروسکوپک مشین کے ذریعے کئے جاتے ہیں۔ ڈاکٹر محمد رمضان سمرا
لیہ(صبح پا کستان)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضوں کے کامیابی سے لیپروسکوپک آپریشن جاری، سینکڑوں مریض مستفید ہور ہے ہیں، ڈسٹرکٹ سرجن ڈاکٹر محمد رمضان سمر اکی لیہ پریس کلب میں میٹ دی پریس میں گفتگو۔لیہ پر یس کلب لیہ میں میٹ دی پریس میں گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ سرجن ڈاکٹر محمد رمضان سمرانے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ صوبہ پنجاب کا واحد ضلعی ہسپتال ہے جہاں آپریشن جدید ٹیکنالوجی لیپروسکوپک مشین کے ذریعے کئے جار ہے ہیں۔ اب تک سینکڑوں مریضوں کا جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے آپریشن کیا جا چکا ہے۔ ڈاکٹر محمد رمضان نے کہاکہ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو لکھی گئی درخواست کی روشنی میں نشتر ہسپتال ملتان سے ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد اپنی مدد آپ کے تحت لیپروسکوپک مشین خرید کر ضلع لیہ کے غریب مریضوں کے
پتہ، ہرنیا، اپنڈکس وغیرہ کے آپریشن بغیر چیر پھاڑ کے کئے جارہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا آپریشن تھیڑ تحصیل ہسپتال کے وقت سے اپ گریڈ نہیں ہو ا جس کی وجہ سے سہولیات کی کمی ہے اگر حکومت آپریشن تھیڑ میں مزید سہولیات مہیا کر ے تو مریضوں کو بہتر سہولیات میسرآئیں گی۔ ڈسٹرکٹ سرجن ڈاکٹر محمد رمضان نے مزید کہاکہ لیہ میں بننے والے آپریشن تھیڑکمپلیکس سے ضلع لیہ میں صحت کی سہولیات میں انقلاب برپا ہو گا۔
رپورٹ ۔ مہر سرفراز واندر پریس رپورٹر