ڈیرہ غازی خان( صبح پا کستان )میئر ڈی جی خان کاشہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ، کارپوریشن کے دفاتر پر اچانکے چھاپے۔ سیوریج سسٹم کی بحالی کے لئے کے خراب مشینری کی فوری مرمت اور غیر حاضر عملے کیخلاف کاروائی کا حکم، عوام کو درپیش مشکلات دور کرنے میں حائل روکاٹ بننے والوں کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا، شہر کے مختلف مقامات پر صفائی صورتحال کا جائزہ لینے دوران گفتگو۔مزید تفصیلات کے مطابق مئیر ڈی جی خان کارپوریشن شاہد حمید چانڈیہ نے مانکہ کینال روڈ، جنرل بس اسٹینڈ، شہزاد کاونی، خدا بخش چوک، دربار، قادریہ، بوائز ڈگری کالج چوک اور فائیر بریگیڈ آفس سمیت کارپوریشن کے ڈسپوزل مقامات کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر سیوریج اور صفائی صورتحال سے متعلق شہریوں سے انکے مسائل معلوم کئے اور انکے فور حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے ۔ مئیر شاہد حمیدنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحت و صفائی، نکاسی آب سمیت کارپویشن کے دیگر معاملات سے متعلق عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور عوامی مشکلات کو دور کرنے میں ناکامی پر متعلقہ شعبہ جات کے ذمہ داران کیخلاف کاروائی عمل لائی جائے گی۔ مئیر کارپوریشن شاہد حمید چانڈیہ نے کارپوریشن کے دفاتر ، فائر بریگیڈ آفس کا بھی اچانک دورہ کیا، قیمتی سرکاری مشینری کو ناکارہ حالت میں کھڑی رکھنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے اسکی کی فوری مرمت و بحالی کے احکامات جاری کئے اور اس مقصد کے لئے ذاتی جیب سے رقم بھی فراہم کی۔ رجسٹرر حاضری کی پڑتال کے دوران ڈیوٹی سے غائب عملے کیخلاف کاروائی کا بھی حکم دیا۔ اس موقع پر ڈپٹی مئیر شیخ اسرار احمد، یو سی چئیرمین حاجی خدا بخش کھوسہ، مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ کے سٹی صدر شیخ عابد، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خالد محمود قمربھی انکے ہمراہ تھے۔