اداریہ
مہر اعجاز احمد اچلانہ صو بائی وزیر ڈیزاسٹر منیجمنٹ پنجاب
آپ کی توجہ کے لئے ۔۔۔۔۔۔
پنجاب کا بینہ میں ہو نے والی تو سیع میں لیہ سے تین بار منتخب ہو نے ممبر صو بائی اسمبلی مہر اعجاز احمد اچلانہ بھی اپنی جگہ بنا نے میں کا میاب ہو گئے ۔ اس سے قبل مہر اعجاز احمد اچلانہ صوبائی پار لیمانی سیکریٹری برائے داخلہ امور کی حیثیت سے اپنے ذ مہ داریاں نبھا رہے تھے گورنر ہاؤس میں ہو نے والی تقریب حلف برداری کے بعد جاری ہو نے والے نو ٹیفکیشن کے مطا بق انہیں ڈیزاسٹر منیجمنٹ کا محکمہ دیا گیا ہے ۔
جمن شاہ سے تعلق رکھنے والے یہ دوسرے صو بائی وزیر ہیں کہا جا سکتا ہے کہ ان سے قبل ایوب خان کے دور اقتدار میں مغربی پا کستان کی کا بینہ میں نما ئند گی کر نے والے ملک قادر بخش جکھڑ کا آ با ئی تعلق بھی اسی علا قہ کے نشیب سے تھا ۔ اگر ماضی قریب کے سا بقہ ادوار کا جا ئزہ لیا جائے تو مسلم لیگ ن کے حوالے سے ملک احمد علی اولکھ کا دور وزارت کئی برسوں اور کئی وزارتوں پر محیط ہے ان کے بعد پر ویز مشرف دور میں سردار بہادر خان سیہڑ نے بھی وفاقی وزیر رہنے کا اعزاز حا صل کیا ۔ ملک احمد علی اولکھ اور سردار بہادر خان سیہڑ دونوں کا تعلق کروڑ سے ہے اس طرح بجا طور پر کہا جا سکتا ہے کہ ضلع لیہ کے جنو بی علاقہ کے کسی ممبر اسمبلی کو تقریبا نصف صدی کے بعد صو با ئی وزیر بننے کا اعزاز حا صل ہوا ہے ۔
بحیثت علاقائی سیاستدان اور ممبر صو با ئی اسمبلی مہر اعجاز احمد اچلا نہ کے نا قدین کی تعداد کم نہیں لیکن ممبر صو بائی اسمبلی کی حیثیت سے اپنے آ با ئی حلقہ کے علاوہ لیہ میں بھی بہاؤالدین زکریا یو نیورسٹی کے بہادر سب کیمپس جیسے میگا پرا جیکٹ کی تکمیل کے سبب ان کی کار کردگی خا صی نمایاں نظر آ تی ہے۔
لیکن اب تو ان کے صو بائی وزیر بننے سے عوامی توقعات بہت زیادہ بڑھ جا ئیں گی خاص طور پر ان کے حلقہ کے نشیب میں رہنے والے وہ ستم رسیدہ لوگ جو ایک عرصہ سے سیلاب کی تباہ کاریاں سہہ رہے ہیں تقریبا ہر سال آ نے والاسیلاب ان کو بے سرو سامان کر جاتا ہے اس کے علاوہ کئی سا لوں سے ہو نے والے دریا کے کٹاؤ نے نشیب کے لو گوں کو بے حال و بد حال کر رکھا ہے بستیوں کی بستیاں دریا کے کٹاؤ کا شکار ہو چکی ہیں اور دریا برد بستیوں کے مکینوں کے پاس سر چھپانے کی جگہ بھی نہیں رہی ۔
وزیر محترم کو یقیناًیاد ہو گا کہ ماضی کے کئی ادوار میں سر کار کی جا نب سے دریا ئے سندھ کے کٹاؤ سے متا ثرین کو متبادل زمینیں فراہم کئے جانے کے خوش کن اعلانات بھی کئے گئے لیکن یہ اعلانات اعلانات ہی رہے عملی اقدامات ہواؤں میں ہو ئے ہوں تو پتہ نہیں ۔
یقیناً صو بائی وزیر ڈیزاسٹر منیجمنٹ پنجاب کے اپنے آ با ئی حلقہ کے نشیبی علاقہ میں سیلاب اور دریا ئے سندھ کے کٹا ؤ سے ہو نے والے بے حال و بدحال بے سرو ساماں غریب و لا چار لو گوں کا یہ مسئلہ وزیر مو صوف کی ترجیحی تو جہ کا منتظر ہے ۔۔
انجم صحرائی
ایڈ یٹر انچیف صبح پا کستان لیہ