لیہ(صبح پا کستان)لیہ تھل میلہ کی تین روزہ رنگارنگ تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں۔تحصیل چوبارہ میں تھل جیپ ریلی کے سلسلہ میں شاندار اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں ممبران قومی و صوبائی اسمبلی صاحبزادہ فیض الحسن سواگ ،سردار قیصر عباس مگسی،ڈی سی او واجد علی شاہ ،ڈی پی او کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء ،اے ڈی سی نعیم اللہ بھٹی،جی اے آرارشد احمد وٹو،ای ڈی او زراعت ظفراللہ سندھو،ای ڈی او تعلیم محمد منشاء میو ،ای ڈی او صحت ڈاکٹر ضیاء الحسن ،ڈی او ایچ ڈاکٹر امیرعبداللہ سامٹیہ،بابر خان مگسی ،ناصر عباس خان مگسی،سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ ،ڈی او سپورٹس خواجہ سیف الرحمان،ای ڈی او ورکس راجہ لہراسب،عمائدین علاقہ ،یونین کونسلوں کے چیئرمین و کونسلرز ،میڈیا نمائندگان او ر شائقین کی بہت بڑی تعداد موجودتھی۔اس موقع پر تھل جیپ ریلی کے مڈبریک مقام پر ریلی میں حصہ لینے والے ریسرز کا ڈھول کی تھاپ پر پُر تپاک استقبال کیاگیااور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔ڈی سی او ، ممبران اسمبلی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔تقریب میں عوام کے لیے نیز ہ بازی ،گھوڑ ڈانس ،اونٹ ڈانس کا بھی اہتمام کیا گیا۔بعدا زاں آنے والے ریسرز کو روانہ کیاگیا ۔دریں اثناء ڈی سی او لیہ اور ممبران اسمبلی نے لیہ تھل میں بہترین انتظامات کرنے والے افسران ،یونیورسٹی ،کالجز وسکولز سٹالز کے منتظمین میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔تقریب تقسیم انعامات سے ڈی سی او واجد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیہ تھل میلہ جنوبی پنجاب کا میگا ایونٹ بن کر ابھرا ہے انہوں نے کہا شائقین کی دل چسپی قابل دید رہی ہے اور ضلع حکومت آئندہ لیہ تھل میلہ کے انعقاد کے لیے اس سے بھی بہتر انتظام کریں گی۔انہوں نے کہا مختلف ایسویسی ایشنز کے اشتراک سے تھل کی عوام کو تفریح کا بہترین پلیٹ فار م مہیاکیاگیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس میلہ کی بدولت نہ صرف ثقافت کواجاگر کرنے کا موقع ملے گابلکہ ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی اور یہاں کے لوگوں کو اپنا ٹیلنٹ منوانے کا موقع بھی ملے گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار قیصر عباس مگسی نے کہاکہ لیہ تھل میلہ سے علاقہ کی فلاح و بہبود پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے ۔انہوں نے کہا علاقہ کی تعمیروترقی اور عوام کی خوشحالی ان کا سیاسی نصب العین ہے او ر وہ تھل میلہ و جیپ ریلی کے علاوہ دیگر ترقیاتی منصوبہ جات کے لیے بھر پور کوششیں کریں گے انہوں نے کہا کہ لیہ تھل میلہ نہ صرف علاقہ بلکہ پاکستان کی شناخت بنے گا ۔انہوں نے کہاتھل کے لوگ باہمت اور ملنسار ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کی شمولیت سے ہی یہ میلہ کامیاب ہوا ہے انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر سطح پر اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔
لیہ تھل میلہ و جیپ ریلی کی تین روزہ تقریبات کے سلسلہ میں گزشتہ رات محفل موسیقی و محفل مشاعر ہ کااہتمام کیا گیا جس میں مقامی گلوگاروں و شعراء کرام نے شائقین کو محظوظ کیا ۔اس موقع پر شائقین نے خوب داد دی اور لطف اندوز ہوتے رہے۔شعراء کرام میں قاسم عارض ،سلیم اختر ندیم ،جسارت خیالی ،جمعہ خان عاصی ،صابرعطاء ویگر شامل تھے۔اس موقع پر منتظم محفل موسیقی ای ڈی او زراعت ظفر اللہ سندھو ،منتظم محفل مشاعر ہ اقبال نسیم صحرائی کے علاوہ ممبران صوبائی اسمبلی سردار قیصر عباس مگسی،ملک احمد یار ہنجرا، جی اے آر ارشد احمد وٹو،ای ڈی او ورکس راجہ لہراسب،ڈی ایم او عثمان منیربخاری ،اے سی صفات اللہ خان کے علاوہ شائقین کی بڑی تعدا د موجود تھی۔نظامت کے فرائض صابر عطاء نے ادا کیے۔